اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک کا محکمہ زراعت کے ہمراہ کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

خوشاب (سٹارنیوز )اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک کا محکمہ زراعت کے ہمراہ کھاد ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک نے محکمہ زراعت کے ہمراہ کھاد کی مختلف دکانوں کا وزٹ،سٹاک چیک کیا2دوکاندار کٹھہ چوک میں850روپے سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کر رہے تھےاورسٹاک بھی پورا دوکان میں موجود نہیں تھا اورایک دوکاندار کو سندرال میں چیک کیا تو اس کی دوکان میں سٹاک موجود تھا جس کا اندراج محکمہ زراعت میں نہ تھاجس پر کاروائی کرتے ہوئے تینوں دوکانوں کو سیل کر دیا گیا اور باقی دوکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور اس کی مصنوعی قلت اور مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
*شہریوں سے التماس ہے کہ وہ کھاد ذخیرہ اندوزوں کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کو دیں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے*

رپورٹ محمد حمزہ سٹارنیوز خوشاب