تحصیل پریس کلب احمدپورسیال کے زیر اہتمام منعقدہ
محفل میلادالنبی ص سے
اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجرا، سابق انچارج پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول احمدپورسیال بشیر احمد ساقی، سابق صدر ٹی پی سی حبیب منظر، پرنسپل آئیڈیل کیڈٹ سکول پروفیسر ملک محمد طاہر عباس، سینیئر صحافی تنویر حسین ، معروف شاعر اسد رضا سحر نے خطاب کیا





احمدپورسیال( سٹارنیوز)تحصیل پریس کلب احمدپورسیال کے زیر اہتمام منعقدہ
محفل میلادالنبی ص سے
اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجرا، سابق انچارج پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول احمدپورسیال بشیر احمد ساقی، سابق صدر ٹی پی سی حبیب منظر، پرنسپل آئیڈیل کیڈٹ سکول پروفیسر ملک محمد طاہر عباس، سینیئر صحافی تنویر حسین ، معروف شاعر اسد رضا سحر نے خطاب کیا نجی سکولوں کے طلبہ نے بارگاہ رسالت ص میں ہدیہء نعت اور تقاریر پیش کر کے گلہائے عقیدت پیش کیےصدر تحصیل پریس کلب چوہدری منور علی میو نے معزز مہمانوں کی آمد پر اظہار تشکر کیا
سابق جنرل سیکریٹری حاجی آصف مجید سبحانی نے اختتام خیر و برکت کیلیے اجتماعی دعا کروائی
اس دوران اعلی صحافتی خدمات کے اعتراف میں سینیئر صحافیوں چوہدری غلام مصطفی گجر، چوہدری منور علی میو، چوہدری محمد متین، حبیب منظر، تنویر حسین، کاشف عباس جھانولہ، ملک محمد عمران بھٹہ، حاجی آصف مجید سبحانی کو ایوارڈ آف ایکسیلینس کی شیلڈز سے سرفراز کیا گیا
پروگرام کے ڈونر الحاج نذر عباس خان سیال امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی کے ترجمان محمد یعقوب کشمیری نے ایوارڈ آف آنر کی شیلڈ چیئرمین تحصیل پریس کلب چوہدری غلام مصطفی گجر سے وصول کی
اختتام پر تمام مہمانوں کے اعزاز میں ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا
محفل میلادالنبی ص میں بار ایسوسی ایشن احمدپورسیال کے جنرل سیکریٹری قاصد رضا جوئیہ، ملک محمد طارق ایڈووکیٹ، ملک شوکت علی ایڈووکیٹ، منیجر الحاج نذر عباس خان سیال امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی محمد یعقوب کشمیری، ملک محمد نوید، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میاں کاظم علی جھنڈیر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر منظور سرور، گڑھ مہاراجہ سے صدر پریس کلب ملک عمار یاسر، سینیئر صحافی اللہ دتہ بھاگت، محمد عامر ، ملک ارشد علی ، جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما قاضی شیراز، چوہدری غلام مصطفی اختر جاوید کلاتھ ہائوس نمائندہ صدر انجمن تاجران سمیت کاروباری، علمی، ادبی، سیاسی ، سماجی و صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
رپورٹ متین قیصر ندیم












