کب تلک لاشے اٹھاتے رہے گے ڈیرہ پھر لہو لہان خصوصی تحریر عبدا لستار سپرا.
ڈیرہ اسماعیل خان اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ سے پولیس کی نفری کو تحصیل کلاچی لے جانیوالی پولیس وین پر ٹانک اڈہ کے قریب ایک زوردار دھماکہ ہوا ۔جس میں معصوم نوجوان شہید ہوئے ہر طرف ہو اور غم کا عا لم برپا تھا ٹانک اڈہ کی سر زمین خون سے رنگین تھی ۔زخمیون کو ایمبولنس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا ۔لاشے اٹھا اٹھا کر لے جا رہے تھے۔ ان لاشوں میں ایک لاشہ ،،،9کلاس کے بچے کا بھی تھا ۔جو لکھتے ھوےء میرا قلم ساتھ نہیں دے رہا کیونکہ یہ بچہ پیپر دیے کر واپس گھر جا رہا تھا۔اس کو کیا خبر اج اسکی زندگی کا اخری پیپر ہے۔اور اسکی زندگی کا اخری سورج غروب ہونے کو ھے ناظرین کرام اپ کو یہ بھی بتاتا چلون یہ بچہ جسکا نام قمرزمان تھا گاؤں ہتھالہ کا رہنے والا تھا اور یہ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔اور اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ فضا کب تلک ہم دیکھتے رہے گے۔روزانہ کی بنیاد پر یہ ظلم پورے پاکستان میں جاری ہے کب تلک بچے شھید ہوتے رہے گے۔کہی سکولوں میں شہدا کی لاشیں ۔اور کہی چوک چوراہے پر تو کہی اجتماعات پر یا سر سجدہ میں ڈالے ہوئے مسلمان مساجد میں شہید ۔۔۔کب یہ ظلم ستم کے تیر برداشتہ کرتے رہے گے۔کب مسلمانوں کی صبح نمودار ہو گی اب تو ہر طرف لاشیں ہی لاشیں نظر اتی ہیں ۔نہ گھر محفوظ ۔نہ در محفوظ ۔نہ مساجد محفوظ یہ خون کی ہولی کب تلک مسلمانوں پر کھیلی جاتی رہے گی۔ ظالمو! یہ ظلم بند کرو کیوں مسلمانوں کے گھر اجاڑ رھے ہو۔ بچوں کو یتیم کر رہے ہو ۔بیویون کو بیوہ کر رھے ہو۔دشمنان اسلام کو خوش کر رہے ہو؟اپنی جھنم کو اباد کر رھے ہو انشاءاللہ ان شھداء کا خون کبھی ضائع نہیں ھو گا شہید ھمیشہ زندہ ہے وہ وقت دور نہیں خدا کی عدالت ھو گی۔ ظالمو تمھاری پیشی ہو گی۔ان بے گناہوں کا ہاتھ ھو گا تمھارا گریبان ہو گا جواب دینا ہو گا۔ افسوس صد افسوس ؟؟ ڈیرہ اسماعیل خان کی سر زمین پر دھماکے ھوتے رھے ھم رات کو موسیقی کی محفلیں سجاتے رہے ۔۔کیا ھم اتنے بے حس ہو ہوئے لواحقین اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھاتے رھے۔زخمیون کو زخموں سے تر ھو کر ھسپتال پہنچاتے رہے عین اسی رات سانحہ ٹانک اڈہ کے بعد ڈھول موسیقی پروگرامات اور شدید فاءیرنگ ۔۔۔ُاوہو۔۔۔. ایسے سانحہ پر پتھر دل بے حس ڈیرہ والوں کے رویے پر رونا اتا ھے ۔۔ُدل میں اتنی شرمندہ ہیں شرم کی وحجہ سے قلم جنبش نہیں لیتی کہ کیا واقعی ھم اپنے اپ کو مسلمان کہلاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اللہ مسلمانوں کی حفاظت فرمائے (امین)










