شیخ امتیاز رحمانی ایک کنگ میکر

تحریر۔علی امجد چوہدری

ان کی صحافتی زندگی کم و بیش تین عشروں پر مشتمل ہے انہیں بلاشبہ jack of all trades کہا جا سکتا ہے ایک اچھے معلم بھی ہیں اور اچھی سماجی شخصیت بھی ہیں خطابت بھی بلا کی ہے اور انداز گفتگو بھی جرات اور دلیری بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے کالم نویسی اور خبر نگاری کے بے تاج بادشاہ ہیں عوامی حقوق کے لیئے انتظامیہ سے ٹکرا جانے کے مناظر کا میں خود عینی شاہد ہوں اپنی صحافت کی طالب علمی کے آغاز میں میری خواہش تھی کہ میں شیخ امتیاز رحمانی صاحب جیسا بن جاؤں اور اج بھی راہنمائی کے حصول کے لیئے شیخ امتیاز رحمانی صاحب کے در پر حاضری
کیونکہ یہ صحافت کے ایسے کنگ ہیں جو بیک وقت خصوصیات کے حامل ہیں خود کنگ ہونے کے ساتھ ساتھ کنگ میکر بھی ہیں اللہ تعالی استاد صحافت کو عمر خضر عطاء فرمائے آمین

علی امجد چوہدری