سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کی مشاورت سے الیکشن کی تاریخ پر مہر لگا کر ملک میں بے یقینی کا خاتمہ کردیا،8فروری کو الیکشن جیت کر سرپرائز دیں گے،مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی
خانیوال ( سٹارنیوز )سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان کی مشاورت سے الیکشن کی تاریخ پر مہر لگا کر ملک میں بے یقینی کا خاتمہ کردیا،8فروری کو الیکشن جیت کر سرپرائز دیں گے،مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی
تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 212سے امیدوارMPAمخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی کا الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ھونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ پر مہر لگاتے ھوئے ملک میں جاری بے یقینی کا خاتمہ کردیا اور چیف جسٹس کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں کو واضح الفاظ میں یہ پیغام دیا گیا کہ ھم عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروانا جانتے ھیں جس سے عدلیہ کا وقار مزید بلند ھوا،ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ الیکشن میں جیت کر سیاسی مخالفین کو سرپرائز دیں گے اور کامیاب ھوکر پسماندگی کا شکار حلقہ کی بہتری کے لیے ھنگامی بنیادوں پر کام کریں گے.
رپورٹ مظہر حسین باٹی












