ضلع خانیوال سمیت کبیروالا میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ختم نہ ہوسکا،منشیات فروش سر عام منشیات فروخت کرنے لگے،منشیات کی وجہ سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،کافی لوگوں کے گھر اجڑ گئے،منشیات فروش کروڑوں پتی بن گئے،اعلی حکام نوٹس لیں،عوامی مطالبہ
بارہ میل(نامہ نگار)ضلع خانیوال سمیت کبیروالا میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ ختم نہ ہوسکا،منشیات فروش سر عام منشیات فروخت کرنے لگے،منشیات کی وجہ سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،کافی لوگوں کے گھر اجڑ گئے،منشیات فروش کروڑوں پتی بن گئے،اعلی حکام نوٹس لیں،عوامی مطالبہ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ خانیوال کی چاروں تحصیلوں میں منشیات،نشہ آور ادویات کے استعمال میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے،محکمہ اینٹی نارکو ٹیکس فورس،محکمہ ہیلتھ کی چاندی،نوجوان نسل نے کتابوں کی بجائے منشیات کو گلے لگا لیا ہے،سیاسی و بااثر شخصیات کی بدولت مافیا آزاد ہے،ضلع و تحصیل سطح پر منشیات کے عادی افراد کے لیے علاج و معالجہ کے اقدامات ندارد ہیں،محکمہ صحت افسران پنجاب کی غیر مستحکم پالیسیوں اور لاپرواہی کی وجہ سے پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ خانیوال کی چاروں تحصیلوں کبیروالا،میاں چنوں،جہانیاں اور خانیوال سمیت ان کے ملحقہ علاقوں میں پیشہ ور مرد اور خواتین مافیا کے ٹھکانوں سے منشیات کی سپلائی دھڑلے سے جاری ہے،جبکہ نشہ آور ادویات میڈیکل سٹوروں پر بنا کسی خوف کے دھڑلے سے فروخت جاری ہیں جن کے استعمال میں سالانہ طور پر خطرناک حد تک اضافہ بڑھنے لگا ہے،ڈسٹرکٹ خانیوال کی 30 فیصد سے زائد آبادی منشیات،نشہ آور انجکشن،نیلی پیلی ٹیبلٹس و دیگر ادویات کے استعمال کی عادی ہوچکی ہے،جوکہ والدین اور شہریوں کے لیے انتہائی تشویشناک ہے،مافیا نے راتوں رات ترقی کرنے کے لیے کرائے پر دیہاڑی دار طبقہ کو اپنے کاروبار کو وسیع پیمانے تک پھیلانے کے لیے شامل کیا ہوا ہے،جس کی بدولت نوجوان نسل نے اپنا روشن مستقبل تاریک کرتے ہوئے اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیر روند کر کتابوں کی بجائے منشیات اور نشہ آور ادویات کو گلے لگا لیا ہے،ان مافیا نے گھناؤنے کاروبار سے کروڑوں،لاکھوں مالیت کے اثاثے بنائے ہوئے ہیں،جن میں کوٹھیاں،کمرشل پلاٹس،دکانیں،کاریں،زرعی رقبے،بینک بیلنس بنائے ہوئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور منشیات فروخت کرنے والے عناصر کو سخت سزا دی جائے۔
رپورٹ مظہر حسین باٹی













