پٹرولنگ پولیس چوکی نڑول کی سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ،ناجائز اسلحہ رکھنے والا شخص گرفتار

بارہ میل(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس چوکی نڑول کی سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ،ناجائز اسلحہ رکھنے والا شخص گرفتار،ناکہ بندی کے دوران چوری شدہ کار پکڑی گئی،متعلقہ تھانہ نواں شہر میں مقدمات درج۔تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس چوکی نڑول کے انچارج محمد ندیم جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کا عمل شروع کر دیا ہے،گذشتہ روز دوران گشت فیصل اقبال ولد محمد اقبال قوم شیخ سکنہ ماڑی سہو کو مشکوک جان کر روکا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور 3 زندہ گولیاں برآمد ہوئیں اسی طرح قریشیاں والا ناکہ بندی کے دوران کار کو روکا کاغذات چیک کیے اور ڈرائیور محمد صابر ولد مظہر حسین قوم گل سکنہ سلارواہن کا بھی شناختی کارڈ وغیرہ چیک کیا گیا جس سے کار چوری شدہ پکڑی گئی جس کا مقدمہ رینالہ خورد میں درج ہے،پٹرولنگ چوکی نڑول کے انچارج محمد ندیم جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ معاشرتی ناسوروں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے،مشکوک افراد پر عوام نگاہ رکھے اور ہمیں فوری اطلاع دیں فوری کاروائی ہو گی،روڈز پر چلنے والے افراد اپنی گاڑیوں کے کاغذات مکمل رکھیں ورنہ کاروائی ہوگی۔