پھول انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ڈسٹری بیوشن کبیر والا جاوید کریانہ سٹور چوپڑہٹہ کے اشتراک سے تحصیل بھر کے دکانداروں کے درمیان کوپن قرعہ اندازی،شاہین کریانہ سٹور نندپور کا موٹر سائیکل نکل آیا درجنوں دکانداروں میں قیمتی انعامات کی تقسیم

بارہ میل(نامہ نگار)پھول انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ڈسٹری بیوشن کبیر والا جاوید کریانہ سٹور چوپڑہٹہ کے اشتراک سے تحصیل بھر کے دکانداروں کے درمیان کوپن قرعہ اندازی،شاہین کریانہ سٹور نندپور کا موٹر سائیکل نکل آیا درجنوں دکانداروں میں قیمتی انعامات کی تقسیم۔تفصیل کے مطابق پھول انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی اور کبیروالا سے پھول انٹرنیشنل کمپنی کے ڈسٹری بیوٹر جاوید کریانہ سٹور چوپڑہٹہ کے اشتراک سے کوپن پر قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا جس میں کمپنی کے مالک محسن عباس،محمد علی،مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو رائے نزاکت علی ،حاجی محمد شاہد،چوہدری ڈاکٹر عبدالستار ،حاجی عنایت اللہ،عبدالماجد،چوہدری عبد الرحمن و دیگر نے شرکت کی قرعہ اندازی میں پہلا انعام نندپور کے شاہین کریانہ سٹور کے اونر محمد صفدر کمبوہ کا موٹر سائیکل نکلا اس کے علاوہ 50 سے زاہد قیمتی انعامات مختلف دکانداروں میں تقسیم کیے گئے اس موقع پر پھول انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے مالک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 60 سے زیادہ شہروں میں ہماری کمپنی کی 200 سے زیادہ معیاری اشیاء مارکیٹ میں فروخت کی جا ر ہیں ہماری اشیاء کی بہترین کوالٹی اور بہتر معیار عوام میں بے حد پسند کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ بھی ہمارے مزید پروڈکٹس مارکیٹ میں متعارف کروائے جا رہے ہیں پھول پروڈکٹس پر ہمارا معیار اولین ترجیح ہے اس موقع پر جاوید کریانہ سٹور کے اونر حاجی محمد جاوید،حاجی محمد شاہد،چوہدری عبدالمنان اور چوہدری حنان چوہدری زاہد حسن نے جتنے والے دکانداروں کو مبارکباد پیش کی تقریب کے اختتام پر کھانے کا بھی اہتمام بھی کیا گیا۔

تھانہ بارہ میل کی حدود میں ایک ہی رات میں پانچ گھروں میں چوری کی وارداتیں،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،حکام بالا نوٹس لیں،اہلیان علاقہ

بارہ میل(نامہ نگار)
۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ بارہ میل کی حدود بستی اسلام پور میں ایک ہی رات میں پانچ چوری کی وارداتیں ہو گئیں جس میں شہریوں کا قیمتی سامان نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہو گئے،متاثرہ افراد محمد ظفر دیہڑ کے گھر سے ایک واٹر پمپ،محمد نواز کمہار موبائل فون اور ایک استری،عارف اقبال بھٹی گھر سے دو من گندم اور نقدی دس ہزار جبکہ محمد یار گاذر بھٹی کے گھر سے پچیس ہزار رات کی تاریکی میں چوری کرکے فرار ہو گئے،متاثرہ لوگوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ دیکھا،اہلیان علاقہ نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور نامعلوم چور ٹریس کرکے ان کو سزا دی جائے اور ہماری ریکوری کروائی جائے۔