کبیروالا و نواحی علاقوں میں سنوکر کلبز جواء کے اڈوں میں تبدیل،نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ،سنوکر کلبز پر فحاشی کے اونچی آواز میں گانے چلتے ہیں،لڑائی جھگڑے معمول،جودھ پور میں منشیات کا مکروہ دھندہ بھی عروج پر،حکام بالا نوٹس لیں،عوامی و سماجی کا مطالبہ

بارہ میل(نامہ نگار)کبیروالا و نواحی علاقوں میں سنوکر کلبز جواء کے اڈوں میں تبدیل،نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ،سنوکر کلبز پر فحاشی کے اونچی آواز میں گانے چلتے ہیں،لڑائی جھگڑے معمول،جودھ پور میں منشیات کا مکروہ دھندہ بھی عروج پر،حکام بالا نوٹس لیں،عوامی و سماجی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بارہ میل کی حدود جودھ پور ودیگر علاقوں میں سنوکر کلبز جوئے کے اڈوں میں تبدیل ہو گئے ہیں جہاں پر لاکھوں روپے کا جواء لگایا جاتا ہے جس سے لوگ کنگال ہو رہے ہیں اور نوجوان نسل کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ ہے،سنوکر کلبز پر اونچی آواز میں فحش گانے چلائے جاتے ہیں وہاں پر لڑائی جھگڑے بھی معمول بن چکے ہیں اس کے علاوہ جودھ پور و گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ بھی عروج پر ہے نوجوان لڑکے منشیات یا تو فروخت کر رہے ہیں یا خود نشہ کی لت میں پڑ رہے ہیں،انتظامیہ کا کوئی بھی طریقہ جودھ پور میں منشیات کی روک تھام نہ کر سکا بلکہ دن بدن منشیات کا مکروہ دھندہ بڑھ رہا ہے منشیات کی وجہ سے درجنوں گھر اجڑ گئے اور کافی اموات بھی ہو چکی ہیں،انتظامیہ منشیات کے بڑے ڈیلروں کو گرفتار کرنے کی بجائے نشہ کے عادی افراد کو گرفتار کرکے ان پر بھاری مقدار کے مقدمات درج کر دیتی ہے،کچھ منشیات کے ڈیلرز توبہ تائب بھی ہوئے لیکن اب انکی اولادیں منشیات کا کاروبار دھڑلے سے کررہی ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔