*مسلم لیگ نون کا منشور 16 ماہ حکومت کی کارکردگی*
تحریر ! سید شاکر علی شاہ
مریم اورنگزیب نے کہا مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کی قیادت میں8 فروری کو ہونے والا الیکشن لڑیں گے اور میاں نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے
الیکشن میں عوام کے پاس جانے کے لیے منشور اور کارکردگی بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری 16 ماہ شہباز شریف کی قیادت میں بننے والی حکومت نے جو کارکردگی کی ہے الیکشن جیتنے کے لیے وہی کافی ہے کیونکہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ؟
مریم صاحبہ شاید اپ نے اپنے کیسز کا نام ملک رکھا ہے اپ اور اپ کے لیڈروں کے اوپر جو اربوں روپے کرپشن کے کیس تھے ان کو ختم کروا کے اپ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے ؟
اس دور حکومت میں وزیراعظم اور وزیروں میں سزا یافتہ اشتہاری ملزم مجرم نیب زدگان اپ کے منشور کا حصہ تھے وہ ساری ٹیم اج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہے مزید غریبوں کا خون چوسنے کے انتظار میں ؟
محترمہ یہ جو اپ کی 16 ماہ کی کارکردگی اور منشور ہے اس سے نجات حاصل کرنے کے بعد غریبوں نے شکرانے کے نوافل ادا کیے تھے اور نگران گورنمنٹ نے اتے ہی عوام کو ریلیف دینا شروع کر دیا جو اپ کے منشور میں شامل نہیں ہے










