گڑھ مہاراجہ فلسطین میں جنگ نہیں ظلم و بربریت ہو رہی ہے حیدر معاویہ کا فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام گڑھ موڑ پر احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب
تفصیلات کےمطابق مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گڑھ موڑ کے زیر اہتمام ڈگری کالج سے چوک گڑھ موڑ تک احتجاج ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے حیدر معاویہ ناظم عمومی سوتھ پنجاب نے خطاب کیا دوران خطاب ان کا کہنا تھا مظلوم فلسطین اسرائیلی جارحیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، پاکستانی قوم نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کی ہے۔ ہم غاصب اسرائیل کو نہ کبھی تسلیم کریں گے، نہ ہی کسی خائن کو اسرائیل تسلیم کرنے دیں گے، حکومت پاکستان بغیر کسی ابہام کے فلسطینی عوام کی حمایت میں کھڑی ہو، فلسطین میں جنگ نہیں ظلم و بربریت ہو رہی ہے،
ریلی کے شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے فلسطینی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے، ریلی میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی












