این اے 110 جھنگ کی موجودہ سیاسی صورتحال :

☆ رپورٹ : حبیب منظر 03027691808

این اے 110 جھنگ 3 میں مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور نواب بابر علی خان سیال پاکستان مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے حصول کی دوڑ میں شامل ہیں،

مولانا محمد آصف معاویہ سیال گذشتہ عام انتخابات 2018 میں تقریبا 72 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے اور اب بھی ان کا ووٹ بینک اور عوام میں مقبولیت کا گراف کافی بہتر ہے

نواب بابر علی خان سیال سابق چیئرمین ضلع کونسل جھنگ کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں سیال ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی رہنما ہیں
برادری ازم کے علاقائی سیاستدانوں پر مشتمل دھڑوں کی انہیں سپورٹ حاصل ہے

جبکہ مد مقابل مضبوط امیدوار پاکستان تحریک انصاف سے صاحبزادہ محمد امیر سلطان سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ہونگے جو تا حال پی ٹی آئی میں ثابت قدم کھڑے ہیں

دیگر ناموں میں صائمہ اختر بھروانہ سابق ایم این اے بھی اسی حلقے سے بطور امیدوار الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں

تاہم اصل مقابلہ پی ایم ایل ان اور پی ٹی آئی کے امیدواروں میں دیکھنے کو ملے گا
اور ایک دوسرے کا ووٹ بینک ضائع کرنے کیلیے کچھ آزاد امیدواروں کو بھی انتخابی دنگل میں اتارا جا سکتا ہے