جھنگ اور خانوادہ حضرت سلطان باھو رح کے لیے ایک اور اعزاز۔سلطان باہو (سٹار نیوز) معروف نیورو سرجن صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ سلطان غلام دستگیر جو حال ھی میں گوتھنبرگ یونیورسٹی اور وی ڈیم جیسے معروف بین الاقوامی ادارے سے ایم ایس سیاسیات کر کے وطن لوٹے وہ پاکستان کے سب سے بڑے سیاست کے تھنک ٹینکس کے انسٹیٹیوٹ “پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجیسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی” Pakistan) institute of Legislative development and transparency) میں بطور ریسرچ ایسوسی ایٹ اینڈ اسسٹنٹ پروگرام آفیسر تعینات ھو گئے۔ پاکستان کے بہترین بین الاقوامی امیج کے لیے پر عزم نوجوان کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ جھنگ کے نوجوان کا اس بین الاقوامی تھنک ٹینکس میں شامل ھونا ملک کے لیے بہت اچھے نتائج لاے گا انشااللہ۔ اس سے پہلے وی ڈیم سوئڈن کے سال ۲۰۲۲ کی جمہوریت پر سالانہ رپورٹ میں بھی پاکستان چیپٹر انہوں نے لکھا جس سے پاکستان گزشتہ سالوں کی نسبت دنیا بھر میں بہت بہتر مقام پر رھا۔

ا
اس تصویر میں اپنے جد امجد حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر ہاتھ اٹھائے یہ تین افراد کوئی عام لوگ نہیں ہیں یہ پوری دنیا ہیں ان میں سے ایک صاحبزادہ ڈاکٹر سلطان الطاف علی صاحب ہیں جو بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین صاحزادہ ڈاکٹر سلطان الطاف علی ہیں جو فارسی سمیت مختلف زبانوں کے انٹرنیشنل اسکالر ہیں ساتھ کھڑے بین الاقوامی شہرت یافتہ نیورو سرجن محسن جھنگ ڈاکٹر صاحبزادہ کاشف سلطان ہیں جن کی اہلیت اور اہمیت کا اندازہ اس سے بھی کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ متحدہ عرب امارات سمیت Gulf کی دوسری ریاستیں تو انہیں مدعو کرتی ہی ہیں مگر پڑوسی ملک بھارت بھی ان کی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کے لیئے متعدد بار مدعو کر چکا ہے تیسرے عمر میں بہت چھوٹے دکھائی دینے والے عام کھلنڈرے سے دکھائی دینے والے نوجوان سویڈن سے فارغ التحصیل انٹرنیشنل محقق صاحبزادہ سلطان غلام دستگیر ثانی ہیں جنہیں سویڈیش حکومت تحقیق کے لیئے امریکہ برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں بھیج چکی ہے حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے خانوادہ سے تعلق رکھنے والی یہ شخصیات اس حوالے سے بھی منفرد ہیں کہ یہ اپنے سے بھی زیادہ اپنی دھرتی سے مخلص ہیں ان کی ترجیحات انفرادی سے زیادہ اجتماعی ہیں اور اسی شاندار سوچ کی بدولت عوام کے دلوں میں سرایت کرتے جارہے ہیں اللہ تعالی حضرت ڈاکٹر صاحبزادہ سلطان الطاف علی کے اس گھرانے کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
تحریر۔علی امجد چوہدری













