یہی چراغ جلیں گے تو روشنی ہوگی

ارشد انصاری اور لاہور پریس کلب کے الیکشن2024.

ارشدانصاری اپنی دبنگ قائدانہ صلاحتیوں کی بدولت لاہور پریس کلب کی قیادت کے لیے لازم و ملزوم ہو چکے ہیں۔رواں ماہ کے اختتامی ایام میں کلب کے الیکشن کے لیے موصوف کو جرنلسٹ پینل نے گزشتہ روز پر جوش اور ولولہ انگیز جذبات و نعروں کی گونج میں اجلاس کے شرکاء نے امیدوار نامزد کیا اس موقع پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس،فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اور پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے منتخب صدور نے اپنے ممبرز کی تائید سے ارشد انصاری کو منتخب کروانے کا عزم کیا۔نامزد امیدوار نے اظہار خیال کرتے ہوئے پریس کلب کی خستہ حالی،فیز ٹو کے بارے جھوٹے نوٹیفیکیشن و پروپیگنڈہ،مرحومین ممبرز کی فیملیز کو انشورنس کی ادائیگی میں تاخیر پر تنقید کرتے ہوئے جرنلسٹ پینل کا الیکشن 2024 کے لیے منشور پیش کیا۔انہوں نے کہا کلب کو تین سال قبل کے معیار کا حامل بنانا ہے جس میں کیفے ٹیریا کو کراچی پریس کلب کے ماڈل پر منظم کرنا و لابی کی پی سی ہوٹل کے سٹینڈرڈ کے مطابق تزئین و آرائش کرنا شامل ہوگا انہوں نے کہا فیز ٹو کا حصول میرا اولین ٹاسک ہے۔انہوں نے نعروں کی گونج میں کہا “میں فیز ٹو ہوں” آپ سب فیز ٹو ہیں۔

منجانب:چیف سپورٹر میاں محمد اصغر بھٹی بیورو چیف سٹار ایشیاء نیوز لاہور،سینئر کونسل ممبر لاہور پریس کلب لاہور و کالم نگار۔