ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کرسمس کے تہوار کے سیکورٹی پلان تیار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،مسیحی عبادت گاہوں کے حوالے سے تھانوں کی سطح پر رپورٹ طلب

جھنگ( سٹار نیوز)ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کرسمس کے تہوار کے سیکورٹی پلان تیار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،مسیحی عبادت گاہوں کے حوالے سے تھانوں کی سطح پر رپورٹ طلب،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر عابد خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی اوملک طارق محبوب نے آنے والےمسیحی برادری کے بڑے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پلان بنانے کے احکامات جاری کر دئیے،انہوں نے ضلع بھر کے تمام پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے تھانوں کی سطح پر مسیحی عبادت گاہوں کے حوالے سے رپورٹ طلب کرتےہوئے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سیکورٹی کے اس قدر فول پروف انتظامات کئے جائیں کہ مسیحی برادری مکمل اطمینان کے ساتھ اپنا مذہبی تہوار کرسمس منا سکے،ڈی پی او ملک طارق محبوب نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کے برابر کے شہری ہیں جن کے جان ومال کے تحفظ کی قانون مکمل ضمانت دیتا ہے،جسے کسی طور پر بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ کرسمس کے مسیحی تہوار پر سیکورٹی کے حوالے سے پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ کرسمس کے سیکورٹی انتظامات کی میں خود نگرانی کروں گا اس سلسلہ میں جو بھی سیکورٹی پلان بناتے وقت مسیحی رہنماؤں،بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کرنے والے قانون پسند طبقات کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا،ڈی پی او نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا لا پرواہی برداشت نہیں کی جائے گی 

رپورٹ علی رحمان انصاری