سیاست اور ریاست کے تحفظ کیلئے گڑھ مہاراجہ متحد ہو گیا

تحریر حبیب منظر مہدی

گڑھ مہاراجہ سے انتخابی کمپین کا آغاز کر دیا گیا، گڑھ مہاراجہ کا ہر شہری نواب طالب رضآ خان سیال اور نوازش علی خان سیال بن کر ڈور ٹو ڈور انتخابی کمپین چلائے
نواب نوازش علی خان سیال کے ان الفاظ نے عوام کے دل جیت لیے
شرکاء نے بھرپور تالیاں بجا کر استقبال کیا

ڈیرہ زیڈ اے خان پر حلقہ این اے 110 سے امیدوار برائے قومی اسمبلی نواب طالب رضا خان سیال اور پی پی 130 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی نواب نوازش علی خان سیال نے تحصیل شورکوٹ تحصیل احمدپور سیال کی مختلف یونین کونسلوں سے آئے حلقہ کی عوام سے ولولہ انگیز خطاب کیا

میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کی ہر قوم، ہر برادری سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور یہ تاثر دیا کہ گڑھ مہاراجہ کے حقوق کے تحفظ کیلئے جو اقدامات گڑھ مہاراجہ کی قیادت اٹھا سکتی ہے ایسا ہمدرد کوئی اور نہیں بن سکتا

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 110 نواب طالب رضا خان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے عوام کی بہتری کیلئے الیکشن 2024 میں حصہ لے رہا ہوں اور اپنی عوام کے ووٹ سپورٹ سے 8 فروری کو کامیاب ہو کر حلقہ این اے 110 کو ملک کا مثالی حلقہ بنائیں گے

نواب طالب رضا خان سیال نے کہا کہ میرا سابق تحصل ناظم کا دور گواہ ہے کہ کس برق رفتاری سے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا،

کم و بیش 200 بیروزگار نوجوانوں کو باعزت سرکاری نوکریاں دلوائیں
نواب طالب رضا خان سیال نے کہا کہ ہمارا حریف سیاسی پینل گزشتہ پچاس برسوں سے مسند اقتدار پر فائز رہا اگر انکے دور کا کوئی قابل ذکر عوامی فلاحی منصوبہ ہے تو سامنے لایا جائے بصورت دیگر وعدوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر کے گڑھ مہاراجہ کی قیادت کو کامیاب کریں
اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ کریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 130 نواب نوازش علی خان سیال نے کہا کہ کامیاب ہو کر گڑھ مہاراجہ کو ضلع کا درجہ دلوائیں گے اور اس ضلع کا نام سلطان باہو یا گڑھ مہاراجہ رکھا جا سکتا ہے کیونکہ میں گڑھ مہاراجہ اور سلطان باہو میں کوئی فرق نہیں سمجھتا
سیاسی مؤقف ہر کسی کا اپنا ہوتا ہے مگر گڑھ مہاراجہ کے سیال خاندان کا سلطان باہو کے صاحبزادہ صاحبزادگان سے احترام کا رشتہ صدیوں سے قائم ہے وہ ہماری آنے والی نسلوں میں بھی قائم رہے گا

نواب نوازش علی خان سیال نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نواب نوازش علی خان سیال، نواب ذوالفقار علی خان سیال، نواب مظفر علی خان سیال، نواب عون عباس خان سیال نے گڑھ مہاراجہ احمدپور سیال سلطان باہو سمیت گرد و نواح کے مضافات، یونین کونسلوں کی عوام کی خدمت میں کوئی کمی نہیں رکھی
نواب نوازش علی خان سیال نے سابق ایم این اے بانیء تحصیل خان نجف عباس خان سیال کی خدمات کو بھی اچھے الفاظ میں سراہا

نواب نوازش علی خان سیال نے کہا کہ ایک فوتیدگی پر میری صاحبزادہ حبیب سلطان سے ملاقات ہوئی تو اس دوران انہیں کہا کہ آپ کامیاب ہوں تو آپ ضلع بنوائیں اور اگر ہم کامیاب ہوئے تو ماموں بھانجا ملکر گڑھ مہاراجہ کو ضلع بنوائیں گے

اپنے حریف امیدواروں کی سابقہ کارکردگی اور موجودہ کمپین میں باڈی لینگویج ہر نام لیے بغیر سوالات بھی اٹھائے

نواب نوازش علی خان سیال نے الیکشن کمپین کے افتتاحی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سیال خاندان کی تاریخ گواہ ہے کہ ہمارے بزرگوں نے گڑھ مہاراجہ کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں اور اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس موقع پر نواز شریف ، عمران خان یا جئے بھٹو کے نعرے نہیں لگائے گئے
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 130 نواب نوازش علی خان سیال نے ایک ہی نعرہ لگوایا
گڑھ مہاراجہ ژندہ باد ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ، پاکستان پائندہ باد

# تحریر: حبیب منظر نمائندہ روزنامہ جنگ جیو نیوز سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808