حلقہ این اے 110 ، پی پی 130 ، یونین کونسل بنگلہ یاسمین امیر عباس خان مولانا محمد آصف معاویہ سیال کا شاندار استقبال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ،
خصوصی رپورٹ۔ حبیب منظر مہدی

جیسے جیسے 8 فروری کا دن قریب آ رہا ہے انتخابی مہم میں روز بروز تیزی آ رہی ہے مولانا محمد اصف معاویہ سیال اور امیر عباس خان سیال کی حلقہ میں بطور اپوزیشن لیڈر اپنے عوام میں مسلسل موجودگی اور انکے حقوق کیلئے دی جانے والی خدمات پر مبنی کارکردگی کا یہ نتیجہ ہے کہ
آج جوق در جوق لوگ، مختلف برادریاں، سیاسی دھڑے مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور امیر عباس خان سیال کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں
آج بنگلہ یاسمین میں مختلف مقامات پر عوام نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 110 مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 130 خان امیر عباس خان سیال فرزند بانیء تحصیل کا پر تپاک استقبال کیا
گلے میں پھولوں کے ہار پہنائے اور جلسہ گاہ پہنچنے تک گلپاشی کا سلسلہ جاری رہا
پہلے جلسے کی میزبانی سید اسد عباس شاہ سید نسیم عباس ، سید مصطفی شاہ ، سید مرتضی شاہ نے کی جہاں پر کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے اپنے ووٹ سپورٹ سمیت اپنی حمایت کا یقین دلایا
دوسرا بہت بڑا سیاسی اجتماع و استقبال ڈیرہ حاجی سلطان محمود وجھی سابق یو سی چیئرمین پر کیا گیا اس دوران امیدوار برائے ایم این اے مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور امیدوار برائے ایم پی اے خان امیر عباس خان سیال پر پھولوں کی پتیوں کی برسات کے ساتھ محبوب قائدین کو خوش آمدید کہا گیا
جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور امیر عباس خان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وعدوں کی سیاست کا دور دفن ہو چکا،
ہم کامیاب ہو کر نجف عباس خان سیال کی عملی سیاست کا دور واپس لائیں گے
انہوں نے کہا کہ ترقی و خوشحالی کا دور جلد واپس آنے والا ہے اپنی آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ایسے لیڈرز کا انتخاب کریں جو آپ کی امیدوں پر پورا اتر سکیں اور آپ کے حقوق کی جنگ لڑ سکیں ،
اس موقع پر گرد و نواح سے آئے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاستدانوں میں مولانا محمد آصف معاویہ اور امیر عباس خان سیال کی مثال ریسکیو 1122 والی ہے اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو اور انہیں خبر مل جائے تو یہ وقت ضائع کیے بغیر متاثرہ فریق کے پاس داد رسی کیلئے پہنچ جاتے ہیں
اس لیے اس بار وعدوں پہ نہیں بلکہ عملی خدمت کا ووٹ مولانا محمد آصف معاویہ سیال اور امیر عباس خان سیال کو دینگے
# رپورٹ: حبیب منظر نمائندہ روزنامہ سٹار نیوز سابق صدرِ تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808












