حلقہ این اے 108 ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔
خصوصی رپورٹ حبیب منظر مہدی
ترجمان صاحبزادہ گروپ کے مطابق حلقہ این اے 108 میں صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کی اپیل کی سماعت کے نتیجے میں کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں،
انتخابی میدان میں مخدوم سید فیصل صالح حیات اور صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا مقابلہ ہوگا
انتخابی نشانات الاٹ ہونے کے بعد الیکشن کمپین عروج پر ہو گی ،
اس وقت صاحبزادہ محمد محبوب سلطان دو قومی حلقوں این اے 108, این اے 109 اور ایک صوبائی حلقہ پی پی 130 سمیت 3 حلقوں سے انتخابات 2024 میں حصہ لے رہے ہیں
اور اگر کسی نشست سے دستبردار ہوتے ہیں تو وہ بھی واضح ہو جائے گا
سوشل میڈیا پر صاحبزادہ گروپ کی ٹیم نے کمپین کا آغاز کر دیا ہے
صاحبزادہ گروپ تمام تر مشکل حالات کے باوجود پر اعتماد
اور پر امید نظر آ رہا ہے
صاحبزادہ گروپ کا ضلع جھنگ کے حلقوں میں خاص ووٹ بینک ہے جو کسی سیاسی پارٹی یا خاص انتخابی نشان کے مرہون منت نہیں
بلکہ ان ووٹرز سپورٹرز سے جب سوال کیا جائے تو انکا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ ہمارا گروپ صاحبزادہ گروپ ہے اور ہمارا ووٹ صاحبزادہ گروپ کا ہے
صاحبزادہ صاحبان جدھر ہونگے ہمارا ووٹ بھی پولنگ ڈے پر ادھر ہی کاسٹ ہوگا
ہر ایم این اے کے نیچے دو یا تین ایم پی اے کی ونگز کا گروپ ہوتا ہے جن کا ووٹ بینک اس ایم این اے کی جیت میں اسے سپورٹ کرتا ہے
مگر جھنگ میں صاحبزادہ گروپ واحد سیاسی گروپ ہے جن کی یو سی سطح پر ، مختلف برادریوں کے دھڑوں پر مشتمل ونگز اور سیاسی خاندان موجود ہیں
جو کہ صاحبزادہ گروپ کے ساتھ کم و بیش تیسری نسل سے وابستہ ہیں
اور آج تک صاحبزادگان کا ساتھ نبھا رہے ہیں اور صاحبزادہ صاحبان بھی ان کا ہمیشہ خاص خیال رکھتے ہیں
الیکشن 2024 میں بھی یہ سیاسی دھڑے، یہ سیاسی خاندان آج بھی صاحبزادہ گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہی صاحبزادہ گروپ کا اصل اثاثہ ہیں
حالات جیسے ھی ہوں انہوں نے صاحبزادہ گروپ سے ہی اپنی سیاسی وابستگیاں قائم رکھی ہوئی ہیں
تحریر: حبیب منظر نمائندہ سٹار نیوز سابق صدر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03027691808












