پولیس تھانہ بارہ میل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد،مقدمہ درج۔

بارہ میل(نامہ نگار)پولیس تھانہ بارہ میل کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،منشیات فروش گرفتار،منشیات برآمد،مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ بارہ میل کے ایس ایچ او ملک سلیم میتلا نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر حبیب اللہ،محرر چوہدری ارشد آرائیں،کانسٹیبل عبدالقیوم،آفاق احمد،گل شیر ڈوگر،سیکیورٹی انچارج غلام مرتضی،شاہد اقبال اور محمد ثقلین کے ہمراہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اکرم ولد نذر حسین قوم بلوچ سکنہ چوپڑہٹہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے 1150 گرام چرس اور وٹک رقم 5000 روپے برآمد کر لی جس کے خلاف مقدمہ نمبر 10/24 بجرم 9C درج کرکے حوالات میں بند کر دیا۔