امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 205 ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کی نند پور کے معروف سیاسی شخصیت چوہدری محمد اسلم کمبوہ کے پاس آمد،علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

بارہ میل(نامہ نگار)امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 205 ڈاکٹر سید خاور علی شاہ کی نند پور کے معروف سیاسی شخصیت چوہدری محمد اسلم کمبوہ کے پاس آمد،علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،جیت کر ترقی کا سفر جاری رکھیں،میری جیت غریب عوام کی فتح ثابت ہو گی،کارنر میٹنگ سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 205 ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نند پور کی معروف سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد اسلم کمبوہ کے پاس پہنچ گئے جہاں پر عوام کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نند پور کی عوام پہلے بھی مجھ سے محبت کرتی ہے اور انشاء اللّٰہ اس بار میں محبت کا ثبوت دی گی میری جیت غریب عوام کی فتح ثابت ہو گی جیت کر دوبارہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا،مخلص و محنتی ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے ہر دکھ سکھ اور خوشی غمی میں برابر کے شریک رہتے ہیں۔اس موقع پر چوہدری فلک شیر،رب نواز آرائیں،غلام شبیر کمبوہ،مرتضی کمبوہ،فوجی محمد نواز،چوہدری فیصل،منظر دیندار،مقبول بھٹی،سرفراز بھٹی،محمد افضل آرائیں،بلال کمبوہ،فوجی عبدالغفور،مظفر و دیگر بھی موجود تھے۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی