تھانہ سرائے سدھو کی حددو موہری پور میں زرگر کی دکان میں چوری کی واردات،نامعلوم چور رات کی تاریکی میں زرگر کی دکان کا شٹر گیٹ کاٹ کر 15 تولے طلائی سونا زیورات،5 کلو چاندی،نقدی تقریبا 12 لاکھ روپے اٹھا کر فرار ہو گئے،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،مقدمہ درج

بارہ میل(نامہ نگار)تھانہ سرائے سدھو کی حددو موہری پور میں زرگر کی دکان میں چوری کی واردات،نامعلوم چور رات کی تاریکی میں زرگر کی دکان کا شٹر گیٹ کاٹ کر 15 تولے طلائی سونا زیورات،5 کلو چاندی،نقدی تقریبا 12 لاکھ روپے اٹھا کر فرار ہو گئے،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز رات کی تاریکی میں تھانہ سرائے سدھو کی حددو موہری پور میں مقامی صحافی اور زرگر محمد عرفان کی دکان میں نامعلوم چور دکان کا شٹر گیٹ کاٹ کر اندر داخل ہو گئے اور 15 تولے طلائی سونا زیورات،5 کلو چاندی،نقدی 11 لاکھ روپے اٹھا کر فرار ہوگئے مکمل نقصان 56 لاکھ کا ہوا ہے،اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر دیا،اہلیان موہری پور،عوامی و سماجی،کاروباری اور صحافتی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور چور ٹریس کیے جائیں۔

رپورٹ مظہر حسین باٹی