بار ایسوسی ایشن شورکوٹ کے الیکشن
سجاد حسین سیالوی صدر اور حافظ قیصر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگٸے
دونوں صدر و جنرل سیکرٹری مسلسل دوسری بار منتخب ہوۓ ہیں

شورکوٹ (سٹارنیوز)شورکوٹ پریس کلب رجسٹرڈ پروگریسیو فرینڈز گروپ کے صدر کے امیدوار سجاد حسین سیالوی 161 ووٹ لے کر دوسری بار صدر بار منتخب اور جنرل سیکرٹری کے امیدوار حافظ قیصر محمود 187 ووٹ لے کر دوسری بار جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے شورکوٹ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی طرف سے جیتنے والے وکلاء بھائیوں کو بہت بہت مبارکباد پروگریسیو فرینڈز گروپ اپنے مکمل پینل کے ساتھ کامیاب ہو گیا
نومنتخب صدر بار سجاد حسین سیالوی اور جنرل سیکرٹری بار حافظ قیصر محمود کامیاب ہونے کے بعد وکلاء کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے

رپورٹ کلیم اللہ طور