8فروری کو عوام تیر پر مہر لگا کر ھمیں کامیاب کریں انشاءاللہ علاقے کی محرومیوں کو ختم کر دیں گے سیدہ روبینہ زھراء گردیزی



خانیوال (سٹارنیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کا ٹکٹ جاری ھونے کے بعد امیدوارMPA مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی کا کبیروالہ شہر میں بڑا پاور شو،درجنوں گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ کبیروالہ آمد جیالوں کی طرف سے جئے بھٹو کے نعرے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں چوک ٹاون ھال پر پیپلز پارٹی کے دفتر کے باھر بھی شاندار استقبالیہ بعد ازاں سٹی گیٹ کے قریب منعقدہ ھونے والے جلسہ سے سید خضر مرتضی شاہ اور مخدومہ سیدہ روبینہ زھراء گردیزی نے خطاب کرتے ھوئے پارٹی منشور پر روشنی ڈالی اور ان کا کہنا تھا کہ 8فروری کو عوام تیر پر مہر لگا کر ھمیں کامیاب کریں انشاءاللہ علاقے کی محرومیوں کو ختم کر دیں گے آخر میں مخدومہ بی بی نے اپنی بھرپور حمائیت پر مہر نعمان لپرا کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ھوئے تھہیم برادری،سہو برادری رانا برادری چودھری برادری اور گردیزی برادری موھانہ برادری اور دیگر برادریوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ان کے ھمراہ سید محمد رافع گردیزی مخدوم سید فضل عباس گردیزی سید خضر مرتضی شاہ گردیزی اور دیگر بھی موجود تھے
رپورٹ مظہر حسین باٹی












