ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری ۔ ضلع بھر میں 491 مساجد ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں پر 1500 سے زائد پولیس افسران ، جوان اور وولنٹئرز سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
۔جھنگ (سٹارنیوز)ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری ۔ ضلع بھر میں 491 مساجد ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں پر 1500 سے زائد پولیس افسران ، جوان اور وولنٹئرز سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے احکامات پر رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ۔ ضلع بھر میں 491 مساجد ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں پر 1500 سے زائد پولیس افسران ، جوان اور وولنٹئرز سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں کے تحفظ اور قیام امن کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ نگہبان رمضان پیکج اور ماڈل بازار میں بھی سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ شہر بھر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک سٹاف بھی تعینات کیا گیا ہے ۔ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں ایلیٹ فورس ، موبائل تھانہ جات اور شاہین اسکواڈز مؤثر گشت کو یقینی بنائیں گے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں امن و امان قائم رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ جملہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مرتب شدہ سکیورٹی پلان کے مطابق الرٹ سکیورٹی کو یقینی بنائیں گے ۔
رپورٹ علی رحمان انصاری












