رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تحصیل احمد پور سیال میں پرائس کنٹرول ٹیمیں متحرک ڈاکٹر غلام مصطفی طاہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا گڑھ موڑ پر مختلف دوکانوں کو چیک کیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال کے حکم پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ڈاکٹر غلام مصطفی طاہر نے تحصیل احمدپورسیال کے تجارتی مرکز گڑھ موڑ پر وزٹ کیا مختلف دوکانوں کو چیک کیا، چند دوکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور دکانداروں کو وارننگ دی کہ ریٹ لسٹیں ہر دوکاندار آویزاں کرے ریٹ لسٹ ریٹ سے زائد وصولی پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے، کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈاریکٹر زراعت محمد اکرم بھی موجود تھے














