تحصیل اسیسمنٹ بورڈ برائے معذور افراد کا انعقاد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر منور عباس ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کی جبکہ بورڈ کے دوسرے ممبران میں ڈاکٹر عون مزمل اقبال آرتھو پیڈک، ڈاکٹر جاوید طاہر چائلڈ سپیشلسٹ ، نسیم عباس مینجر ٹیوٹا احمد پور سیال، سعید قمر نواز ، خلیل الرحمٰن سوشل نیڈ آفیسراور سہیل آرتھر سوشل ویلفئیر آفیسر نے شرکت کی ،بورڈ میں 124 معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کی درخواستیں پیش کی گئیں بورڈ نے 94 افراد کو معذور قرار دیا،11 افراد کو سپیشل رائے کے لئے ریفر کیا گیا 9 افراد معذوری کی کٹیگری میں نہ آ سکے جبکہ 10 افراد بورڈ میں حاضر نہ ہو سکے اس موقع پر ڈاکٹر منور عباس ڈہٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں باقاعدگی سے ہر مہینے معذور افراد کی اسیسمنٹ کے لیے بورڈ کا انعقاد کیا جارہاہے , سوشل ویلفئیر آفیسر سہیل آرتھر
نے بتایا کہ محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے خصوصی افراد کیلئےسپیشل پرسن سرٹیفکیٹ کا اجراء ڈس ایبلڈ پرسن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے زریعے کیا جا رہا ہے اور خصوصی افراد کی سہولت کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور ڈیجیٹل سپیشل پرسن سرٹیفکیٹ جاری کیے جارہے ہیں جس سے خصوصی افراد اور ان کے لواحقین گھر بیٹھے آئن لائن رجسٹریشن اور سرٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں ۔