تھانہ غلام محمد آباد کا جواء کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

فیصل آباد (سٹارنیوز) تھا نہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او معظم گجر اور ان کی ٹیم اے ایس آئی طاہر چشتی نے جواء کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے چار جواریوں کو پیرانوالا چوک میں جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا تھا نہ غلام محمد آباد کے ایس ایچ او معظم گجر کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے علاقے میں جواء اور منشیات کے کاروبار کو مکمل ختم کر کے دم لوں گا