موضع سلہی شریف میں فری سلائی سکول کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا


احمدپورسیال( سٹارنیوز)اسد فردوسی نے اپنے منشور بھیک نہیں روزگار دو کشکول کی جگہ قلم و ہنر دو کو آگے بڑھاتے ہوئے مستحق ضرورت مند طالبات کیلئے لیے فری سلائی سکول موضع سلہی شریف ضلع مظفرگڑھ کیمپس کا افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نیورو سرجن صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان خان قاسم علی خان سیال چوہدری ظفر اقبال باجوہ مہر ناصر ترگڑ اینکر پرسن علی امجد چوہدری الحاج مہر عابد حسین دوانہ رائے انصر صدیقی غلام قمبر میڈم گلشن سلطانہ مختار خان راجہ وسیم عباس مولانا مرتضی چشتی جھتیال نے خطاب کرتے ہوئے اسد فردوسی فڈز فاؤنڈیشن کی کاوش کو خوب سراہا اور اس عظیم اقدام پر اسد فردوسی کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں محمد عمران مہدی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے تقریب میں صحافتی شخصیت نبیل حیدر انصر خان جھنگ رنگ مہر وسیم کھرل مسٹر غلام شبیر اظہر چاند امتیاز سیال محمد عمران ذولفقار خان ڈاہا سمیت کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت مولانا مرتضی چشتی جھتیال نے فڈز فاؤنڈیشن کی کامیابی اور ملک پاکستان کی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کروائی

رپورٹ مسٹر غلام شبیر سٹارنیوز احمدپورسیال