تحفظ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ،گولڈن جوبلی کانفرنس میں شرکت تقاضائے محبت ہے۔عبدالستار انصاری ۔
احمد پور سیال( تحصیل رپورٹر) تحفظ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ،گولڈن جوبلی کانفرنس میں شرکت تقاضائے محبت ہے۔عبدالستار انصاری ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جامع مسجد سیدنا بلال رضی اللہ تعالی عنہ میں مجلس احرار اسلام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر اہل سنت والجماعت تحصیل احمد پور سیال حافظ عبدالستار انصاری نے کی اجلاس میں تحصیل بھر کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں طے کیا گیا کہ ہے تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی گولڈن جوبلی کانفرنس جس کا انعقاد سات ستمبر کو لاہور میں ہو رہا ہے میں بھرپور طریقے سے شرکت کی جائے گی اس کے لیے گھر گھر جا کر کام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے حوالے سے منصوبہ بندی کی گئی مقررین عبدالستار انصاری مولانا رفیق جامی مولانا اکبر جھنگوی مولانا عبدالمجید نے کہا کہ ختم نبوت ہمارا بنیادی ایمان کا عقیدہ ہے ملکی اور عالمی سطح پر اس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا قادیانیت کو کسی طرح۔ کسی صورت میں بھی فروغ نہیں دیا جائے گا۔مقررین نے عدالتوں کو خبردارکیا کہ وہ ائین پاکستان کو ری رائٹ ہرگز نہ کریں بلکہ ایک مسلمہ ائینی پاکستان کے قانون کے مطابق اس کی نفاذ کی کوشش کریں












