گڑھ_مہاراجہ محرم الحرام میں بہترین کارکردگی پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء اور سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال نے سینئر کلرک میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ خضر عباس خان کو ایوارڈ آف ایکسیلنٹ اور تحریفی اسناد سے نواز دیا
تفصیلات کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد عرفان ہنجراء اور سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ میاں عرفان جنجیانہ سیال نے محرم الحرام سمیت سال بھر میں بہترین خدمات پر سینئر کلرک میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ خضر عباس خان کو ایوارڈ آف ایکسیلنٹ اور تحریفی اسناد سے نوازا اس موقع پر خضر عباس خان نے ایوارڈ اور سند ملنے پر اپنے سینئر کا شکریہ ادا کیا اور مزید محنت سے کام کرنے کا عزم کیا