سلطان باہو (امتیاز شیخ ) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ ریجن ڈاکٹر جناب حسان عبید صاحب نے کہا ہے کہ سمسٹر خزاں 2024 کے پہلے مرحلے کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہو گئے ہیں ۔اس مرحلے میں میٹرک ،ایف،آئی کام ،ایم ایس ،ایم فل، پی ایچ ڈی، اور بی ایس (فیس ٹو فیس) پروگرامز شامل ہیں۔ میٹرک ،ایف اے پروگرامز کی آخری تاریخ 05ستمبر 2024 تک جاری رہیں گے جبکہ ایم ایس ،ایم فل، پی ایچ ڈی، اور بی ایس (فیس ٹو فیس) پروگرامز کے داخلے 20 اگست 2024 تک جاری رہیں گے ۔ ان پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اور دیگر معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات کے مطابق نئے اور جاری طلبہ کو تمام داخلے کے حوالے سے معلومات اور آن لائن داخلہ کی سہولت بھی دی جارہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی ہدایات کی روشنی میں ریجن بھر میں سوئفٹ سنٹر اور تحصیل سطح پر پراسپیکٹس سیل پوائنٹس قائم کردیے گئے ہیں طلبہ داخلہ فارم و دیگر معلومات وہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ مزید بی ایڈ کے طلبا کی ورکشاپ بھی 29 جولائی 2024 سے شروع ہو رہی ہیں اس بابت تمام طلبا کو شیڈول اُن کے گھر کے پتہ پر ارسال کر دے گئےہیں ۔طلباء و طالبات مزید معلومات کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی جھنگ کے واٹس ایپ 03271632802 انکوائری نمبر 0477631166پر رابطہ کریں۔