جھنگ کو ڈویژن کا درجہ دیا جائے۔ عمیر الغزالی
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)۔جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے زیر اہتمام تحصیل شوریٰ کی تقریب حلف برداری کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مولنا حافظ محمد عمیر الغزالی شریک چئیرمین محمد شہباز نجمی مرکزی صدر مولانا عبد الواحد صدیقی سئنیر وائس چئیرمین مولانا عرفان نجمی مرکزی نائب صدر چوہدری محمد خرم مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اس تقریب میں رابطہ کمیٹی میں شامل ڈاکٹر محمد بلال ،ڈاکٹر ابوبکر ،خضر حیات ساقی ،ملک ابرار تبسم ،محمد مدثر اقبال اور دیگر سے حلف لیا گیا ۔اس موقع پر مولاناحافظ محمد عمیر الغزالی نے خط کرتے ہوئے کہ کہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک جھنگ کی فلاحی اور غیر سیاسی جماعت ہے۔اس سے مسلسل کافی سالوں سے نوجوانوں جدوجہد کر رہے ہیں ۔جھنگ کو ڈویژن بنانا اور جھنگ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہمارا مشن اور مقصد ہے ۔جھنگ کے نوجوان اپنی مدد اپ کے تحت دن رات محنت کر رہے ہیں اور ایک دن کامیابی ہوگی ۔جھنگ بچاو مارچ چودہ اگست کوہوگا جو بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا ۔جھنگ میں انڈسٹریل زون کا منصوبہ شروع کیا جائے ۔لاہور شورکوٹ روڈ کو جلد از جلد تعمیر کیاجائے ۔احمد پورسیال کو یونیورسٹی کیمپس دیا جائے ۔
رپورٹ چوہدری شوکت علی نصرت












