جھنگ_دھرتی_کا_مان،،، محسن_انسانیت_چلا_گیا

تحریر : رائے_انصر_صدیقی ،،،

ڈاکٹر ملک منظور مرحوم  اور رائے انصر صدیقی ایک تقریب میں
مخلوق خدا سے خوش اخلاقی سے پیش آنے والے عظیم مسیحا،
جھنگ دھرتی کا مان،،، غریب پرور #ڈاکٹر_سر_منظور_حسین_صاحب اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ،،
اور انکی جدائی کی خبر جب سنی یقین کرنا مشکل تھا دل سے بارہا دعا نکلی کہ اللہ کرے یہ جھوٹ ہو ڈاکٹر منظور حسین (رحمان کلینک شریف آباد والے ) ایک جان نہیں تھے بلکہ بڑی تعداد میں لوگوں کی جان بچانے والے عظیم انسان تھے ،،،
سیریس و ضروری نا ممکن آپریشن کو کامیاب بنانا انکا فن تھا ،،،۔ اکثر کا بندہ ناچیز عینی شاہد ہے،،،

بس اتنا ہی دخل تھا میرا خدا کے کاموں میں
میں مرنے والوں کی جانیں بچایا کرتا تھا

#ڈاکٹر_منظور_حسین کی جدائی نہ صرف #روڈو_سلطان ،، نہ صرف #شریف_آباد بلکہ دور دراز کے علاقہ جات کے لیے بھی بہت بڑا نقصان ہے ،،، جسکو پورا کرنا مشکل ہوگا ،،،
جب ڈاکٹر منظور حسین صاحب #چیف_ایگزیکٹو_آفیسر #جھنگ بنے تو لوگ خوش ہونے کی بجائے پریشان نظر آئے
اور اکثر نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب سی ای او بن گئے ہمارا کیا بنے گا انکی زندگی مصروف ہو گئی اب پتہ کیسے کلینک پر وقت دیں گے ،، لیکن اکثر ڈاکٹر صاحب سے جب بندہ ناچیز کی ملاقات #سی_ای_او آفس جھنگ میں مہوئی تو کوشش میں ہوتے تھے کہ یار کام مکمل کریں میں نے شریف آباد کلینک جا کر آپریشن کرنے ہیں ،،
جھنگ آفس میں بیٹھ کر بھی انکو شریف آباد و اپنے مریضوں کی فکر ہوا کرتی تھی،،
بندہ ناچیز کے #استاد تھے ،،، لیکن اکثر ملاقات و فون کال پر بھائی انصر کہتے تھے ،،، اور #دوستوں کی طرح عزت دیتے تھے ،
ایک پروگرام میں بندہ ناچیز کو تقریر کے لیے مدعو کیا گیا تو بندہ ناچیز نے ڈائس پر جانے سے انکار کیا کہ استاد محترم ڈاکٹر منظور حسین صاحب موجود ہیں انکی موجودگی میں گفتگو کیسے کی جائے،،، لیکن ڈاکٹر صاحب نے مجھے بلایا اور کہا کہ آپ گفتگو کریں ،،،
کسی پروگرام میں اگر ہمارا شاگر ، ہمارا دوست یا ہمارا جاننے والا گفتگو کرتا ہے تو ہمیں مزہ آتا یے، ہمارا سر فخر سے بلند ہوتا یے #انصر_بھائی آئندہ ایسا نہ کرنا ، پھر میں نے گفتگو کی اور مجھے داد تحسین دی ، اس قدر لاجواب ، باکمال شخصیت کے مالک تھے ،،
کیا، کیا خوبی بیان کی جائے ڈاکٹر منظور حسین موجودہ دور کے ایک عظیم رہنماء عظیم انسان تھے ،،
استاد محترم کی جدائی پر ہر امیر و غریب اشکبار تھا،،
اکثر #مائیں ،، #بہنیں روتی نظر ائیں،، #بزرگ بلک بلک کر روئے،
#نوجوان بھی روتے نظر آئے ،،،
جنازہ میں لوگوں کا ہزاروں کی تعداد میں آنا ،،
جھنگ کی تاریخ کا ایک بہت بڑا جنازہ تھا
بندہ ناچیز نے اپنی زندگی میں کسی جنازہ میں اس قدر لوگوں کا آنا نہیں دیکھا ،،، ڈاکٹر صاحبان ، سیاسی زعماء ، بول رہے تھے کہ یار یہ ایک ڈاکٹر کا جنازہ نہیں بلکہ عوامی لیڈر کا جنازہ لگ رہا ،،۔
بس یہی کہا جا سکتا ہے کہ #کل_نفس_ذائقہ_الموت،
انکے لواحقین سے ،،، انکے ساتھ ذندگی بسر کرنے والے ہر فرد سے #اظہار_تعزیت کرتے ہیں ،،،
دعا کرتے ہیں
اللہ تعالیٰ استاد محترم ڈاکٹر منظور حسین صاحب کے درجات بلند فرمائے ،،، #جنت_الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ،
دعاگو، #رائے_انصر_صدیقی ،،،،