تھانہ سٹی جھنگ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
جھنگ۔(سٹارنیوز)تھانہ سٹی جھنگ میں ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
حاجی آزاد ناصر انصاری نے کھلی کچہری میں مرزا مزمل نامی شخص جس نے گاڑیوں ودیگر کاروبار کے لئے منافع کے نام پر اربوں روپے اکھٹے کئے اس کے خلاف متاثرین کے ساتھ ملکر آواز حق کو بلند کیا ملزم مرزا مزمل اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی سے گزارش کی جس پر ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہد امیر لدھیانہ کو فوری طور پر ایف آئی آر دینے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔
مزید ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ
مظلوم آدمی ہمارا وی وی آئی پی ہے، ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو حل کیا جائے گا شہریوں کیلئے 24/7 ہمارے دروازے کھلے ہیں وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر شہریوں دادرسی انکی دہلیز پر کی جارہی ہے۔
رپورٹ ۔ علی رحمان انصاری