شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے تدارک کیلئے ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا احسن اقدام ۔
جھنگ (سٹار نیوز)شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے تدارک کیلئے ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا احسن اقدام ۔ شہریوں کی بینک سے بھاری رقوم کی بحفاظت منتقلی کیلئے سپیشل پولیس اسکواڈ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور جرائم کے تدارک کیلئے ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی پرو ایکٹیو اپروچ کیساتھ متحرک ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز شہریوں کے تحفظ کیلئے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے۔کسی بھی شہری کی ایک ملین سے زائد رقم کو بینک سے کسی جگہ بحفاظت پہنچانے کیلئے شاہین اسکواڈ محافظت کا کردار ادا کریں گے۔تمام بینک اور مالیاتی اداروں کو اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس کی طرف سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی شہری اگر ایک ملین سے زائد رقم نکلوائے گا تو بینک اور مالیاتی اداروں کی طرف سے پولیس کو انفارم کیا جائے گا تاکہ محفوظ طریقے سے شہریوں کو انکی منزل تک پہنچایا جا سکے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں سے بھاری رقوم لے کر نکلنے والے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔
رپورٹ ۔ علی رحمان انصاری