جنگیں عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مولانا محمدآصف معاویہ سیال، فوجی رمضان خان بلوچ، رائےانصرصدیقی، مولانا عمران معاویہ، مولانا صفدر مرالی و دیگر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب


احمدپورسیال(محمد عرفان ہرپل) جنگیں عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی ہیں، وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، مولانا محمدآصف معاویہ سیال، فوجی رمضان خان بلوچ، رائےانصرصدیقی، مولانا عمران معاویہ، مولانا صفدر مرالی و دیگر کا ریلی کے شرکاء سے خطاب
تفصیلات کےمطابق 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ملک بھر کی طرح گڑھ موڑ پر بھی پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ پنجاب، قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال نے ریلی ڈیرہ مہر محمد شفیق وینس سے نکالی گئی جوکہ چوک گڑھ موڑ پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء پلے کارڈ، پاکستان پرچم، اور فلیکس اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاک فوج زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء سے چوک گڑھ موڑ پر مولانا محمدآصف معاویہ سیال، تحصیل صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی فوجی رمضان خان بلوچ، مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناو تحریک رائےانصرصدیقی، تحصیل پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ قاری عمران معاویہ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ تحصیل احمد پور سیال مولانا صفدر مرالی، و دیگر نے خطاب کیا دوران خطاب ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرحدوں کے محافظوں کی لازوال قربانیاں دینے والے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہماری مسلح افواج قومی خودمختاری، ملکی سالمیت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، لیکن کچھ چند شرپسند عناصر نے ملک اداروں پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جس کی مذمت کرتے ہیں اور پاک فوج زندہ باد کہتے ہیں اور کہتے رہیں گے، اس موقع پر شیخ محمد عارف، مہر آصف بھاگت، انیس احمد بھٹی،ملک عبدالرزاق کھوکھر، آصف مجاہد،سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کی

#رپورٹ محمد عرفان ہرپل سٹاف رپورٹر سٹارنیوز
03069051291