چھ ستمبر شہدا سے تجدید عہد کادن ہے۔ڈاکٹر عائشہ خاں۔اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال



احمد پور سیال ( متین قیصر ندیم ) 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں پاکستانی فوج کی جرات ، بہادری اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا 6 ستمبر کا دن پاکستانی قوم کے لیے قابلِ فخر دن ہے اس دن کو جارحیت کرنے والے بڑے ملک بھارت کو پاکستانی غیور فوج نے ناکوں چنے چبوا دیے6 ستمبر 2024 کو یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر تحصیل پریس کلب کے دفتر میں ایک پروقار تقریب زیرِ صدارت حاجی محمد عارف جعفری منعقد ہوئی
تقریب کے مہمانانِ خصوصی محترمہ عائشہ خان اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال اور مقامی زمیندار میاں فرخ الیاس سیال فقیر تھے جبکہ دیگر شرکا میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ حاجی محمد صادق پاکستان نیوی ، نذر عباس ریٹائرڈ ٹیکنیشن پاک فضائیہ ، شہید ذیشان حیدر کے والد زوار محمد اقبال ، محمد اشرف علی شاہ پرنسپل چناب کالج احمد پور سیال ، میاں محمد افضل تحصیلدار , ارشد علی وسیم پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر ، چودھری اختر جاوید صدر انجمن تاجران ،سردار محمد عارف کشمیری ، مہر محمد عارف سدھانہ ملک عمار یاسر گڑھ مہاراجہ ، سید قمر الحسنین ، محمد متین قیصر ندیم ، چودھری یاسر صدیق ، ملک محمد عباس ، چودھری ابوبکر میو ، ملک کاشف عباس جھانولہ ، حاجی آصف نعیم ، اسد رضا بھی موجود تھے
رپورٹ متین قیصرندیم احمد پور سیال












