پریس کلب چوپڑہٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مظہر حسین باٹی منعقد ہو

خانیوال ( سٹارنیوز)پریس کلب چوپڑہٹہ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت مظہر حسین باٹی منعقد ہوا،اجلاس میں کثیر تعداد میں عہدیداران و ممبران نے بھر پور شرکت کی،اس موقع پر تمام عہدیداران و ممبران نے متفقہ طور پر کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے ہم ہر وقت مظلوم کا ساتھ دیتے ہیں اور دیتے رہیں گے،پریس کلب کی بہتری کے لیے مزید کام کریں گے 2025ء میں پریس کلب کے زیر اہتمام شاندار حلف برداری کا پروگرام کروائیں گے،جہاں پر بھی کرپشن بدعنوانی،منشیات فروشی کا دھندہ ہو رہا ہو عوام الناس ہمیں اطلاع دیں فوری انتظامیہ کے نوٹس میں بات دے کر کاروائی کروائیں گے،اجلاس میں تمام ممبران کو ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ خانیوال کی ممبر شپ کے لیے فارم بھی دے گئے،اجلاس کے آخر میں آب زم زم انٹرنیشنل ٹریولز ایجنسی کی کامیابی کے لیے لیاقت علی خان خٹک نے دعا کروائی،اس موقع پر چوہدری دانش سیول،مہر محمد سلیم تھراج و دیگر بھی موجود تھے۔