ایم ایس اوپاکستان ماہ ربیع الاول کو شعورِ ختم نبوتﷺ کے عنوان سے منائے گی
آپﷺکی ذات مبارکہ ہمارے لئے رحمت نہیں بلکہ رحمت اللعالمین ہے۔ زاہد اقبال ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جھنگ

سلطان باہو(امتیازشیخ) برادر زاہد اقبال ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع جھنگ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ ماہ ربیع الاول کی فضیلت عظمت اسی بات سے عیاں ہے کہ اللہ نے سیدالکونین خاتم النبیین صلی الله علیہ وسلم کا ظہور اسی میں فرمایا،حضوراکرم ﷺ کا ذکر مبارک ایک اعلی ترین عبادت ہے، بلکہ روحِ ایمان ہے، آپ صلی اللّه علیہ و سلم کی ذات مبارکہ ہمارے لئے رحمت نہیں بلکہ رحمت اللعالمین ہے،ایم ایس اوپاکستان ماہ ربیع الاول کو شعورِ ختم نبوتﷺ کے عنوان سے منائے گی۔انہوں مزید کہا کہ نسلِ نو میں سیرت طیبہ کو اجاگر کرنے کیلئے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ماہِ ربیع الاول کو شعورِ ختم نبوتﷺ کے عنوان سے منائے گی، اسی مناسبت سے دینی وعصری تعلیمی اداروں میں سیمینارز،تربیتی نشستوں اور دروسِ قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔

رپورٹ امتیاز شیخ