ڈائریکٹرایان کالجزافتخارسندیلہ کادورہ پنجاب کالج۔مختلف امورپر تبادلہ خیال
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)جناب ڈاکٹر افتخار علی سندیلہ ڈائریکٹر آیان گروپ آف میڈیکل کالجز پنجاب،جناب تصور عباس مگسی پرنسپل آیان انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز گڑھ موڑ،سید تسبیل مہدی شاہ ایڈمن کالج ھذا نے” دی پنجاب گرلز کالج گڑھ موڑ “کا وزٹ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کالج ہذا کی فیصل آباد بورڈ میں نمایاں” تیسری پوزیشن” حاصل کرنے پر گل دستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔۔
بعدازاں ادارہ ہذا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران جناب عزت مآب زوار حسین ثمر صاحب،جناب عزت مآب مہر محمد اشرف گرواہ صاحب،محترم جناب عطاء المحسن ندیم صاحب،محترم جناب قاسم صاحب،برادر مکرم جناب محمد جنید اشرف صاحب،محترم جناب ذیشان گلزار صاحب پرنسپل و دیگر انتظامیہ کے احباب سے تفصیلی ملاقات ہوئی جس میں علاقہ کے تعلیمی معیارکو مزید بہتر سے بہتر بنانے کےلیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر ڈاکٹر افتخار علی خان صاحب نے دی پنجاب گروپ آف کالجز کی بہترین کاکردگی کو سرہاتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔