جھنگ کا حقیقی کپتان کون،،،،شیخ وقاص،یا صاحبزدگان۔۔۔۔فیصلہ عوام پر۔۔۔۔؟؟؟،

زین حیدراعوان کاتجزیہ۔۔۔۔۔

میں نہ جگنو ہوں،دیاں ہوں نہ کوئی تارا ہوں،💞
روشنی والے میرے نام سے جلتے کیوں ہیں💞
۔
عمران خان کے ساتھ ضلع جھنگ کے سپاہیوں کی وفاداریاں۔

پنجاب کا ایک ضلع جھنگ ہے جہاں بہت بڑے اور تگڑے ایم این ایز قومی اسمبلی کے ممبر رہہ چکے اور الیکشن میں بہت سخت مقابلہ بازی کرتے ،ہر ووٹر سپورٹر کی یہ خواہش ہوتی کہ میرا ایم این اے قومی اسمبلی کا ممبر بنے تاکہ جھنگ کے حقوق کے لئے قومی اسمبلی میں آواز بلند کرسکیں۔
2018 کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی نے میدان جیت لیا اور عمران خان صاحب بطور وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہوئے, تین سال تک پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا اور عام پاکستانی سمیت سب خوشحالی کی زندگی بسر کررہے تھے،اچانک پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں نے امریکہ کے ساتھ مل کر ایک سازش کی جس میں عمران خان کی حکومت کو نقصان پہنچایا اور کافی تعداد سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز لوٹے بنے جن میں جھنگ کے کچھ ایم پی ایز بھی لوٹوں کی زد میں ائے جن کی منڈی کڑوروں کے حساب سے لگی جہاں ہر ضمیر فروش ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنا اپنا ضمیر بچا،
اب جھنگ کے صاحبزادگان جنہوں نے آخری دم تک عمران خان کا ساتھ نبھایا اور ثابت قدم رہے،اور کڑوروں کی آفرز کو ٹکرایاں۔
2024میں ایک بہت ہی سخت مقابلہ ہوا پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے آزاد حثیت میں ایم این اے ،شیخ وقاص اکرم،اور صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان تمام مخلف سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں میدان میں آئے اور لوٹے بازوں کو ان کی اوقات یاد دلائی ،
جھنگ میں تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز صرف عمران خان کی وجہ سے الیکشن جیتے اور عوام نے اپنی وفاداری کا حق ادا کیا ،اور منتخب امیدوارں کو اسمبلیوں میں عمران خان اور پاکستان کی عوام کی نمائندگی کے لئے بھجا، تاکہ جھنگ کی اچھی طرح نمائندگی کرسکے ان کے حقوق کے تحفظ کی حفاظت کرسکے،
جھنگ سے اب دیکھنا یہ ہے عمران خان کی وجہ سے ایم این ایز منتخب ہونے والوں کی وفاداری کون صحیح نبھا رہا، کوئی ریلی ہو جلسہ ہو صوابی جلسہ ہو یا 14اگست کی ریلیاں جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کے علاوہ صاحبزادگان کوئی بھی منظر عام پر نہی آیا، اسمبلیوں میں غریبوں کے حق میں بولنے والے،کسانوں کے حق میں بولنے والے،انسانی حقوقِ کے حق میں بولنے والے،مافیاں کرپٹ سیاستدان اور کرپٹ لوگوں کے خلاف بولنے والے صرف شیخ وقاص اکرم ہی نظر آتے ،پتا نہی ہمارے صاحبزادگان کہاں چھپے ہوئے جن کو نہ تو اسمبلی میں کبھی بولتے سنا، نہ کسی غریب کے حق میں بولتے سنا، نہ کسی کسان کے حق میں بولتے سنا، اور نہ ہی عمران خان کے حق میں بولتے سنا، میرے خیال میں الیکشن کے بعد اسمبلی میں نظر انا تو دور کی بات جھنگ میں دور دور تک نام و نشاں نہی، وفاداری صحیح نبھا رہا تو وہ شیخ وقاص اکرم ہے جس نے بہت کم وقت میں آکر پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر لیڈر شپ میں جگہ بنائی اور ہر میڈیا چینل،ٹاک شو ،جلسوں میں تقریریں ،ریلیوں میں تقریریں ہر جگہ بس جھنگ کی نمائندگی صرف وقاص اکرم کرتے نظر ائے گے،سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے،گرفتاریاں پکڑ دکڑ یہ سب کچھ سیاست میں چلتا رہتا ہے میرے خیال سے جھنگ کا واحد لیڈر شیخ وقاص اکرم ہے جس نے عمران خان کی خاطر اپنا کاروبار تک خراب کرکے رکھ دیا اور آئے دن پولیس کے ساتھ سامنا کرتا رہا اور مشکل وقت گزار کر عمران خان کے ساتھ وفاداری نبھائی اور ثابت قدم رہا اور مخلفین کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا رہا، جس نے آخری دم تک ہار نہی مانی،جھنگ کے لوگوں کو بتایا آپ کے ووٹ کی اور عمران خان کی حفاظت کی ذمداری میری ہے، شیخ وقاص اکرم ہر میڈیا چینل،ٹاک شو ،جہاں بھی کہیں بات ہو عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے میرے خیال سے صاحبزادگان نہی جب سے الیکشن ہوئے صاحبزادگان کو ایک دن نہ کسی نیوز چینل پر دیکھا نہ ٹاک شو پر نہ اسمبلیوں میں نہ جلسوں میں اور نہ ہی ریلیوں میں اور یہ نہی سنا کہ عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے سب مشکل راستے کراس کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا سکے، صاحبزادگان تو کافی عرصے سے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ممبر رہہ چکے ہے اور دو دفعہ ایم این ایز اور وزیر منتخب ہو چکے پر اتنا نام اور پہچان سینئیر لیڈر شپ میں نہی بنا سکے جتنی کم عرصے میں شیخ وقاص اکرم نے سینئیر لیڈر شپ میں جگہ بنائی اور جھنگ کے لوگوں کی پہچان جگہ جگہ کروائی ،
صاحبزادگان کو بھی چاہیے کہ عمران خان کے ساتھ ہر میدان میں ڈٹ کر کھڑے نظر آئے تاکہ جھنگ کی عوام کو بھی پتا ہو کہ ہمارے ووٹ کا صحیح حق ادا کیا جارہا اگر عوام کو نظر نہی آئے گے تو ظاہر ہے کافی شق شوبہ ہوگا کہ اچھی طرح وفاداریاں نہی نبھائی جارہی پھر ہزاروں باتیں عوام کے دماغ میں آئی گی جس کا سامنا آپ کو انے والے الیکشن میں کرنا پڑے،،آج جھنگ کا ہر ادمی پڑھا لکھا باشعور نوجوان میڈل طبقہ سب کو شعور اچکا کہ عمران خان واحد لیڈر جو پاکستان کو بچا سکتا ہے میرے نظریے کے مطابق عمران خان صاحب ایک اچھا اور امت مسلمہ کا لیڈر ہے،عمران خان جس نے اسلامو فوبیہ کا مقدمہ لڑا، یہودیوں کے گھر میں کھڑے ہوکر کہا سپر پاور صرف اللہ پاک کی ذات ہے اور نبی پاک ص کی شان بیان کی،امریکہ جیسے ملکوں کو اڈے دینے سے انکار کیا،اور ایبسلوٹلی ناٹ کا لقب پکارا، پاکستانی عوام بلخصوص جھنگ کی عوام کو شعور دیا کہ ملک پاکستان کے ساتھ کون کون مخلص اور وفادار ہے کس نے پاکستان کا نقصان کیا،میری نظروں میں عمران خان صاحب اور شیخ وقاص اکرم ایک اچھے لیڈر ہے ،جس طرح حقیقی آزادی کی جدوجہد شیخ وقاص اکرم عمران خان کے ساتھ مل کر کررہے اتنے صاحبزادگان نہی،
صاحبزادگان سے اپیل کہ یہی وقت ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے کا جھنگ کی عوام کی حفاظت کرنے کا اور اپنی اپنی وفاداریاں نبھانے کا،ہر محاذ پر عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آئے تاکہ آنے والے الیکشن میں عوام کے سوالوں کا جواب آسانی سے دے سکے اور جیتنے کی امید رکھ سکے اور عمران خان کے ووٹروں اور سپورٹروں کی امید سحر بن کر نظر آئے۔
سحر کا سورج گواہی دے گا جب اندھیرے کی کوکھ میں سے نکلنے والے یہ سوچتے تھے کہ کوئی جگنو نہیں بچا ہے تو تم کھڑے تھے،
ویلڈن جھنگ کا کپتان شیخ وقاص اکرم صاحب،
تحریر ،زین حیدر اعوان