#گڑھ_مہاراجہ منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس نکالا گیا



گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز)منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل احمدپورسیال کے زیر اہتمام مشعل بردار جلوس نکالا گیا
تفصیلات کےمطابق منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس، بسلسلہ جشن آمد رسول صلہ، جلوس ڈیرہ حاجی ملک حبیب اللہ سے شروع ہوا گورنمنٹ ہائی سکول سے ہوتا ہوا چوک گڑھ موڑ پر اختتام پذیر ہوا، جس میں حضرت مولانا عاشق رسول نے مختصر خطاب کیا، اس موقع پر حاجی حبیب اللہ (سابق DEO ) ، ملک غلام مرتضی انجم، عطاالمحسن ندیم، مقبول احمد قادری، ملک غلام مصطفی، حاجی اشرف آرائیں، سجاد احمد صدیقی، علی احمد زبیری، رانا محمد نعیم، محمد طالب، محمد خالد بلال، ملک اظہر، شوکت وڑائچ، سمیت عاشقان مصطفی صلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز/جنرل سیکرٹری پریس کلب گڑھ مہاراجہ












