گڑھ مہاراجہ۔سالانہ مقابلہ تقاریر میں ہائی سکول چک نمبر 6/3L کے صہیب فیاض چشتی نے تحصیل بھر کی پہلی پوزیشن جیت لی۔
گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز)سالانہ مقابلہ تقاریر میں گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 6/3L کے صہیب فیاض چشتی نے تحصیل بھر کی پہلی پوزیشن جیت لی۔اس مقابلہ میں تحصیل بھر کے ہائی سکولز کے طلباء نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ سیرت النبیﷺ کے عنوان پر ہوا جس میں تحصیل بھر کے سرکاری سکولز کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مگر اس مقابلہ کو گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر6/3L کے ہونہار طالب علم صہیب فیاض چشتی نے پہلی پوزیشن لے کر اپنے نام کر لیا ۔ صہیب فیاض چشتی کہنہ مشق مدرس فیاض احمد چشتی کے بیٹے اور امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اعجاز علی چشتی کے بھتیجے ہیں اس موقع پر صہیب فیاض چشتی نے اللہ کاشکر ادا کیا اور کہا کہ اساتذہ کی محنت والدین کی دعاؤں اور نبی مہربان کی محبت اور ان پر درود پاک کی کثرت سے میں آج اس قابل ہوا ۔ انہوں نے ادارہ کے ہیڈ ماسٹر محمد جاوید خان اور دیگر اساتذہ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ ضلع کی سطح پر بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لوں گا اور اپنے ادارہ اور علاقہ کا نام روشن کروں گا
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹارنیوز













