جھنگ۔ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کی نگرانی کی اور گلی محلوں میں صفائی آپریشن پر تیز رفتار عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔

جھنگ( سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کی نگرانی کی اور گلی محلوں میں صفائی آپریشن پر تیز رفتار عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔اس موقع پرانہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹی سٹاف مہم کی موثر نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی کے امور کو باقاعدگی سے چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی ہے اورمہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے تمام میسر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔شہری بھی اس مہم میں اپنا تعاون یقینی بنائیں اور گھروں کا کوڑا کرکٹ مخصوص جگہ پر رکھیں۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کےلئے ایم سی کی طرف سے تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔مزید برآں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی نے یوسف والا بھٹہ پر صفائی آپریشن کے حوالہ سے دورہ کیا۔ دریں اثناءایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی نے ایم سی جھنگ کی مختلف یوسیز/وارڈز کا دورہ کرکے ایم سی جھنگ میں صفائی کے آپریشن کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔
٭٭٭٭٭٭

رپورٹ علی رحمان انصاری