پشاور پشتو کی معروف گلوکارہ گل پانڑا کے ڈپٹی کمشنر خیبر کی سرکاری رہائش گاہ پر ٹک ٹاک ویڈیو کی اصل کہانی سامنے آ چکی ہے۔ڈی سی ہاؤس لنڈی کوتل میں ویڈیو کے معاملے پر مسلم لیگ نون کے رہنما ارباب خضر حیات نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ گل پانڑہ میری فیملی کے ساتھ لنڈی کوتل گئی تھی۔
ارباب خضر حیات نے بتایا کہ گل پانڑہ سمیت فیملی میں شامل تمام افراد کے چہروں پر ماسک تھے جبکہ گل پانڑہ کی شناخت ظاہر نہیں کیا گیا تھا تاہم اس موقع پر گل پانڑہ نے سبزہ زار میں چند سیکنڈ کی ٹک ٹوک ویڈیو بنائی جس کو سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلوکارہ نے ویڈیو ذاتی اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی انہوں نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر نے ہماری فیملی کو دفتر میں چائے کی دعوت دی تھی۔
قبل ازیں گل پانڑہ کی ٹک ٹاک ویڈیو پر ن لیگی رہنما ارباب خضرحیات نے معافی مانگی تھی۔short][show_art_pic_app 371246][/short] انہوں نے گل پانڑہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر معافی مانگی دوسری جانب پشتو زبان میں گانا گانے والی معروف گلوکارہ گل پانڑا کی سرکاری عمارت میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا تھا۔
گل پانڑا نے سابقہ قبائلی علاقہ ضلع خیبر کا دورہ کر کے ڈپٹی کمشنر لنڈی کوتل کے بنگلے میں تصاویر اور لان میں ڈانس کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد حکام کی جانب سے نوٹس لیا گیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سرکاری عمارت میں ویڈیو بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی محمود خان نے گل پانڑا کو سرکاری عمارت میں داخلے کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے