جھنگ ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے میٹنگ , اہم ہدایات جاری

جھنگ( سٹارنیوز) ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے میٹنگ , اہم ہدایات جاری . تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے میٹنگ کے دوران جملہ سٹاف کو اہم ہدایات جاری کی گئیں ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک سٹاف آفیسرز تعینات کئے گئے ہیں جس کا مقصد متاثرین کی فوری داد رسی یقینی بنانا ہے ۔ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ برتاؤ میں خوش اخلاق رہیں، بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تمام درخواستوں کو ای ٹیگ لگایا جائے تاکہ کسی سائل کو شکایت درج کروانے میں دقت نہ ہو ۔شہریوں کی شکایات کا بروقت اندراج کریں تاکہ شہریوں اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا پیدا ہوسکے ۔ تمام ریکارڈ اپ ڈیٹ رکھا جائے، غفلت، کوتاہی اور لاپرواہی پر محاسبہ ہو گا۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ فرنٹ ڈیسک روم ہرگز خالی نہ چھوڑا جائے، وقت کی پابندی اور صفائی کا خیال رکھا جائے۔ ہر ماہ کے آخر میں کارکرگی کے لحاظ سے ٹاپ 3 پوزیشن ہولڈرز کو تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ آخری تین سے جوابدہی ہو گی ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری