ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی
پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار

سرگودھا (سٹارنیوز)ایف آئی اے انٹرپول کی بڑی کارروائی
پنجاب پولیس کوسنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم اٹلی سے گرفتار۔ملزم کو گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔گرفتار ملزم ابرار حسین کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
ملزم قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول روم کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتھائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ترجمان ایف آئی اے

رپورٹ محمد آصف علی سٹار نیوز سرگودھا