نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جھنگ آمد پر اٹھارہ ہزاری میں بھی انتظامیہ اور پولیس ہائی الرٹ رہی

اٹھارہ ہزاری ( نمائندہ سٹار نیوز ) منگل اور بدھ کی درمیانی شب نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی جھنگ آمد پر اٹھارہ ہزاری میں بھی انتظامیہ اور پولیس ہائی الرٹ رہی ، اچانک اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے تھانے میں فوری طور پر صفائی کا خصوصی اہتمام کیا ،اہلکار خود بالٹیاں بھر کر تھانے کو دھوتے رہے ۔ نئی بیڈ شیٹس ،چادریں خصوصی طور پر منگوائی گئیں ،کچھ ہی دیر میں تھانہ اٹھارہ ہزاری خوبصورت بنگلے کا منظر پیش کرتا دکھائی دیا۔

برکت اللہ نمائندہ سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری