شوہدا پرویز الٰہی!!!۔

تحریر ۔ معروف صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ

پلاک ڈکشنری میں شوہدا کے اور معانی کے علاوہ اس کا مطلب ’بیچارہ،نمانا اور مظلوم ‘ہے۔ چودھری پرویز الٰہی کی عدالتوں کی پیشی کے موقع پر واسکٹ کے بغیر، بکھرے بالوں اور مچڑے ہوئے کپڑوں کی فوٹیج دیکھ کر مجھے ان پر بہت ترس آتا ہے، بڑھاپے میں اسیری کاٹنا ان کے مقدر میں ہوگا یہ کبھی سوچا تک نہیںتھا، وہ منہ میںسونے کا چمچ لیکر پیدا ہوئے ،مہنگے ترین گھروں میں رہے، پر تعیش گاڑیوں میں سفر کرتے رہے انکی سیاست ہمیشہ سے’ جیو اور جینے دو‘ پر مشتمل رہی وہ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر سیاست کرتے رہے کوئی، صحافی یا سیاست دان اگر مقتدرہ کے خلاف مزاحمت کر رہا ہوتا تو چودھری اسے بلا کر سمجھاتے کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ یہ خاندان نہ صرف خود فوج اور مقتدرہ کا وفادار رہا بلکہ دوسروں کو بھی نصیحت کرتا رہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت ترک کر دیں اس طویل اور غیر مشروط وفاداری کے باوجود آج اگر وہ اسیری کاٹتے نظر آتے ہیں تو بے اختیار انہیں شوہدا کہنے پر دل کرتا ہے۔

چودھری خاندان سے لاکھ سیاسی اختلاف سہی لیکن وہ ہمیشہ سے وضعداری اور رواداری کے امین رہے ہیں، آصف زرداری جیل میں تھے تو چودھری شجاعت نے انہیں بے نظیر بھٹو کے ساتھ ریسٹ ہائوس میں رہنے کی سہولت فراہم کی یہی چودھری خاندان تھا جس نے نواز شریف کا اتحادی ہوتے ہوئے آصف زرداری کو منشیات کے جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی مخالفت کی تھی، یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جب شریف خاندان ابتلا کے دور سے گزر رہا تھا اور چودھری خاندان جنرل مشرف کا اتحادی تھا اس وقت بھی وہ اقتدار میں بیٹھ کر اپنے مخالف شریف خاندان کے ساتھ اچھے سلوک کی وکالت ہی کرتے رہے۔ ایک زمانے تک چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی نہ صرف سیاست اکٹھی تھی بلکہ سوچ اور حکمت عملی بھی ایک ہوا کرتی تھی ۔پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد چودھری شجاعت اور چودھری پرویز کی سیاسی راہیں جدا ہو گئیں مگر اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ سیاسی اختلاف سے ہٹ کر ان کے باقی نظریات میں بھی اختلافات پیدا ہو گئے ہیں گویا رواداری ،وضعداری دونوں کے اندر موجود ہے ۔

چودھری پرویزالٰہی کہنے کو تو پی ٹی آئی کے صدر ہیں مگر عملی طور پر اپنی جماعت کی مزاحمتی سیاست سے کوسوں دور ہیں۔ سانحہ 9مئی میں ان کا کوئی کردار سننے میں نہیں آیا بلکہ وہ تو پی ٹی آئی چیئرمین کو بار بار سمجھاتے رہے کہ فوج سے بنا کر رکھیں۔وہ تو اسمبلیاں توڑنے کے بھی خلاف تھے مگر ہمارے دوست چودھری فواد، چیئرمین پی ٹی آئی اور دوسرے جارحیت پسند لیڈروں نے انہیں مجبور کرکے اسمبلی تڑواڈالی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ چودھری پرویز الٰہی دوسروں کی غلطیوں کی سزا بھگت رہے ہیں فیصلے ان کے ہاتھ میں ہوتے تو وہ اسٹیبلشمنٹ کے اتحادی کےطور پر ہی سیاست کرتے۔گرفتاری سے کچھ عرصہ پہلے ہمارے پولیس آفیسر دوست فیاض دیو کے بچے کی شادی پر چودھری پرویز الٰہی سے میری ملاقات ہوئی تو میں ان سے پوچھے بغیر نہ رہ سکا کہ آپ تو زندگی بھر فوج کی لائن لیتے رہے اب ایسا کیا ہوا کہ آپ نے دوسرا راستہ اپنالیا۔انہوں نے فرینکلی جواب دیا کہ اسٹیبلشمنٹ خود واضح رائے نہیں رکھتی تھی جنرل باجوہ تک کے زمانے میں انہیں خود نہیں پتہ تھا کہ کونسا راستہ اختیار کرنا ہے اسی کنفیوژن میں ہم نے یہ فیصلہ کر لیا ۔چودھری پرویزالٰہی نے یہ فیصلہ خود کیا، کسی جنرل یا ریٹائرڈ جنرل کے کہنے پر کیا یا مونس الٰہی کی مستقبل کی سیاست ان کے پیش نظر تھی ان میں سے کوئی بھی وجہ ہو ان کا یہی فیصلہ انکے گلے کی پھانس بن کر رہ گیا ہے۔

اس کالم نگار کو چودھریوں کی سیاست سے کبھی اتفاق نہیں رہا چودھری ظہور الٰہی پہلے بھٹو کے مخالف تھے پھر اسی مخالفت کی رو میں جنرل ضیاءالحق کے ساتھی بن گئے بھٹو نے انہیں جیل میں رکھا تھا جواباً انہوں نے بھٹو کی پھانسی کے حکم کی توثیق کرنے والا جنرل ضیاء الحق کا قلم بڑے شوق سے تحفے میںلے لیا۔ اینٹی بھٹو سیاست کے زمانے میں ہی دونوں کزن چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی سیاسی میدان میں اترے بعدازاں وہ بھٹو مخالف آئی جے آئی اور پھر نواز شریف کےساتھ رہے، جنرل مشرف نے مارشل لا لگایا تو چودھری خاندان نے ان کاساتھ دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ انہیں نواز شریف سے بہت سے گلے شکوے تھے۔ چودھری خاندان نے اپنی سیاست کو عوامی بنانے یا مقبول رکھنے کی بجائے اسے اسٹیبلشمنٹ کا ساتھی اور ہم سفر بنانے پر ہی فوکس رکھا ہے ،تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ وہ مقتدرہ کی مخالف سائیڈپر بیٹھے ہیں۔ چودھریوں کی سیاست سے اختلاف کے باوجود یہ کالم نگار ہمیشہ سے اس خاندان کی وضعداری اور مہمان نوازی کا قائل رہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی جب بھی کسی صحافی کو اداروں کے عتاب کا شکار دیکھتے اسکی مدد کی کوشش ضرور کرتے ۔مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ جب جنگ میڈیا گروپ مشکل میں آیا، چودھری پرویز الٰہی نے ہمیشہ کوشش کی کہ اسے مشکل سے نکالا جائے، مجھے خود بھی چودھری پرویز الٰہی نے کئی بار گھر بلا کر اور میرے گھر آکر یہ مشورہ دیا کہ آپ مقتدرہ سے بنا کر رکھیں ان واقعات کی بنا پر یہ گواہی دی جا سکتی ہے کہ چودھری پرویز الٰہی سر تا پا صلح اور امن کے پجاری ہیں اب وہ خود مشکل میں ہیں ایسے میں ان کیلئے کلمہ خیر نہ کہنا زیادتی ہوگی۔

میری ذاتی رائے میں اگر پی ٹی آئی نے بحران سے نکلنا ہےتو چودھری پرویز الٰہی کے تدبر، معاملہ فہمی اور عقل سے فائدہ اٹھائے، چیئرمین تحریک انصاف انہیں مقتدرہ کےساتھ معاملات طے کرنے کا ٹاسک دےتو ہو سکتا ہے کہ 9مئی اور تحریک انصاف کی دوسری فاش غلطیوں کا تدارک ہوسکے۔ دوسری طرف موجودہ حکومت اور پاکستان کے فیصلہ ساز اداروں سے بھی عرض ہے کہ صلح جو اور ملک کے خیر خواہ چودھری پرویز الٰہی کو جیل میں رکھ کر کچھ بھلا نہیں ہو گا انکی پوری زندگی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ فوج اور ملکی اداروں کے ساتھ مخالفت کا سوچ بھی نہیں سکتے۔میری رائےیہ ہو گی کہ اسٹیبلشمنٹ شوہدے چودھری پرویز الٰہی کے بڑھاپے اور انکے ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ان کے ساتھ نرمی والا رویہ اپنائے وہ شوگر اور بہت سی بیماریوں کے دائمی مریض ہیں جیل میں انکی بیماریوں میں مزید پیچیدگیاںپیدا ہو چکی ہونگی ۔ ملکی اداروں کو کسی نہ کسی دن تو مخالف سیاسی عناصر سے ڈائیلاگ کرنا ہو گا کیونکہ ہر لڑائی کا انجام تو ڈائیلاگ ہوتا ہے اگر تحریک انصاف سے ڈائیلاگ کرنا ہےتو چودھری پرویز الٰہی سے بہتر کوئی اور آدمی نہیں ہوسکتا۔ چودھری پرویز الٰہی کوبھی جیل کی سختیوں سے کچھ نہ کچھ سبق ملا ہوگا اور وہ بھی چاہیںگے کہ ملک کے اندر قومی مصالحت کی بنیاد رکھی جائے۔

آخر میں توقع یہی ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کا امتحان ختم ہو گا اور دوسری طرف چودھری پرویز الٰہی کو بھی اپنے تدبر سے پی ٹی آئی کی محاذ آرائی کی پالیسی کو ختم کرکے اسے قومی مصالحت کی طرف لانا ہوگا۔ ملک کے مسائل کا حل لڑائی نہیں بلکہ مل کر بیٹھنا ہے۔

تازہ ترین
سعودی وزیرِ دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات
سعودی وزیرِ دفاع سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات
سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانوی وزیرِ دفاع کی ملاقات ہوئی ہے۔

پی آئی اے کی آج کی 49 پروازیں منسوخ
پی آئی اے کی آج کی 49 پروازیں منسوخ
پی ایس او کو ساڑھے 13 کروڑ کی ادائیگی کے باوجود پھر بھی پی آئی اے کی آج کی 49 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ
امریکی میڈیا کے مطابق جرمانہ جج Arthur Engoron نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر عائد کیا۔

ایک کروڑ مالیت کی چوری میں ملوث ملزم مقابلے میں ہلاک
ایک کروڑ مالیت کی چوری میں ملوث ملزم مقابلے میں ہلاک
کراچی سپر ہائی وے گلستان سوسائٹی کے گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی چوری میں ملوث ملزم کو پولیس نے ہلاک کردیا، رات گئے شہر کے مختلف مقامات پر مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

امریکا، فائرنگ میں 22 افراد ہلاک، 60 زخمی
امریکا، فائرنگ میں 22 افراد ہلاک، 60 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، حکام نے علاقے میں تمام بزنسز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان، اسرائیل سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
امریکی ایوان نمائندگان، اسرائیل سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور
امریکی ایوان نمائندگان نے حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظورکرلی۔

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل
پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور منتقل
پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کر دیا گیا، انھیں جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شدید دھند کیلئے ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم متعارف
شدید دھند کیلئے ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم متعارف
پاکستان ریلوے نے شدید دھند میں ٹرین ڈرائیور معاون سسٹم متعارف کرا دیا، شدید دھند میں ڈرائیور معاون سسٹم 700 میٹر تک بغیر کسی رکاوٹ کے ڈرائیور کو کلیئر راستہ دکھائے گا۔

دنیا فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کارروائی روکنے کے اقدامات کرے، سعودی عرب
دنیا فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی کارروائی روکنے کے اقدامات کرے، سعودی عرب
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، بائیڈن
حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، بائیڈن
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، حماس شہریوں کے پیچھے چُھپ رہی ہے۔

ن لیگ 16 ماہ کی بات کیوں نہیں کرتی؟ فیصل کریم کنڈی
ن لیگ 16 ماہ کی بات کیوں نہیں کرتی؟ فیصل کریم کنڈی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نےسوال اٹھایا ہے کہ ن لیگ 16 ماہ کے اقتدار کی بات کیوں نہیں کرتی؟

سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کیا ہے؟ طلال چوہدری
سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کیا ہے؟ طلال چوہدری
مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے استفسار کیا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی کیا ہے؟

غزہ میں زمینی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں، تفصیلات نہیں بتاؤں گا، نیتن یاہو
غزہ میں زمینی حملے کی تیاریاں کر رہے ہیں، تفصیلات نہیں بتاؤں گا، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا یرغمالیوں کو واپس لانےکے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

سبسڈی کی رقم حکومتی اداروں کو مہنگے ایندھن کی مد میں واپس جاتی ہے، کےالیکٹرک
سبسڈی کی رقم حکومتی اداروں کو مہنگے ایندھن کی مد میں واپس جاتی ہے، کےالیکٹرک
ای سی سی کی منظور شدہ 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے تو سبسڈی کی ضرورت نہ ہو، ترجمان کےالیکٹرک

آسٹریلیا کی ولونگونگ یونیورسٹی کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپ کا اعلان
آسٹریلیا کی ولونگونگ یونیورسٹی کا پاکستانی طلباء کیلئے اسکالر شپ کا اعلان
آسٹریلیا کی یونیورسٹی نے پاکستانی طلباء کے لیے اپنی انتہائی معتبر وائس چانسلر لیڈر شپ اسکالر شپ کا اعلان کیا ہے۔

نواز شریف اقتدار میں آئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہی ہوگا، اسحاق ڈار
نواز شریف اقتدار میں آئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہی ہوگا، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ آنے والے وقت میں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوگی

اہم خبریں
’یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہونگے‘
۔

امریکا، فائرنگ میں 22 افراد ہلاک، 60 زخمی
امریکا، فائرنگ میں 22 افراد ہلاک، 60 زخمی
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا ہے، حکام نے علاقے میں تمام بزنسز بند کرنے کی ہدایت کردی ہے۔۔

’حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندہ نہیں‘
’حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندہ نہیں‘
امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حماس فلسطینیوں کی اکثریت کی نمائندگی نہیں کرتی، حماس شہریوں کے پیچھے چُھپ رہی ہے۔۔

’دنیا اسرائیلی کارروائی روکنے کے اقدامات کرے‘
’دنیا اسرائیلی کارروائی روکنے کے اقدامات کرے‘
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی روکنے کے لیے اقدامات کرے۔۔

امریکا: اسرائیل سے اظہار یکجہتی کی قرارداد
امریکا: اسرائیل سے اظہار یکجہتی کی قرارداد
امریکی ایوان نمائندگان نے حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کے ساتھ اظہار یکجہتی کی قرارداد منظورکرلی۔۔

ماموں کانجن(سٹارنیوز)گزشتہ روز خالی ہاتھ گھر لوٹنے والے دولہا کی دوبارہ دھرنے کی دھمکی کام کر گئی،
نکاح سے انکار کرکے رفو چکرہونے والی دلہنیا کے لواحقین نے دوسری بیٹی کا نکاح کرکے دولہا کو رام کرلیا واضح رہے کہ اتوار کے روز ماموں کانجن میں ایک28سالہ دولہاکےساتھ ہاتھ ہو گیاتھا،اسکی دلہنیا نے عین موقع پر نکاح پڑھنے سے انکار کرکے دولہا اور باراتیوں کو پریشان ومایوس کردیا تھا اوروہ چکمہ دیکر میرج ہال سے رفو چکر ہوگئی تھی جس پر دولہا نے براتیوں سمیت دلہن کے گھر کے باہر دھرنادے دیاتھا جو رات 12بجے ختم کرتے ہوئے شادی کے عوض لئے چار لاکھ روپے واپس نہ کرنے کی صورت میں اگلےروز دوبارہ دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ماموں کانجن کے نواحی گاوں سے ایک 28سالہ نوجوان جمیل چدھڑ کی شادی ماموں کانجن کے علاقہ بستی حمید آباد کے شمیر بلوچ کی سوتیلی بیٹی سے طے تھی لیکن جب ودلہاسج دھج کر دھوم دھڑکا کر تے ہوئے باراتیوں کے ہمراہ میرج ہال پہنچا تو وہاں دلہن موجود تو تھی مگراس نے نکاح پڑھنے سے انکار کردیا اورچکمہ دیکر میرج ہال سے رفوچکر ہو گئی کافی دیر انتظار کے بعد دولہانےاحتجاجی طور پر باراتیوں سمیت دلہن کے پہنچ کرگلی میں دھرنا دے دیاجو رات12بجےیہ وارننگ دیتے ہوئے ختم کیا کہ اگر کل تک اسے اپنی بیٹی کا رشتہ یا شادی کے عوض لیا گیا چار لاکھ روپیہ واپس نہ دیا تووہ دوسرے دن دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ دوبارہ دلہن کے گھر کے باہر دھرنا دیگا اسطرح دولہا میاں کی یہ دھمکی کام کرگئی دونوں طرف کے وچولے بھی رشتہ طے کرانے کے عوض لی گئی فیس کی واپسی کے ڈر سے متحرک ہوگئے اور لڑکی والوں کو سمجھا بھجا کر اس بات پرآمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئے کہ وہ اپنی دوسری بیٹی کانکاح دے دیں ورنہ انہیں بھی شادی کے عوض لی چارلاکھ کی رقم زیورات فرنیچر جو بھی دولہا نے ہی دیاتھا انہیں واپس کرنا پڑھے گا جس پردلہن کے لواحقین نے اپنی دوسری بیٹی کا نکاح جمیل سے کرکے اسے رخصت بھی کردیا اسطرح یہ بیل منڈھیر چڑھ گئی

کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

۔۔۔