خالی ہاتھ گھر لوٹنے والے دولہا کی دوبارہ دھرنے کی دھمکی کام کر گئی، نکاح سے انکار کرکے رفو چکرہونے والی دلہنیا کے لواحقین نے دوسری بیٹی کا نکاح کرکے دولہا کو رام کرلیا
ماموں کانجن(سٹار نیوز)گزشتہ روز خالی ہاتھ گھر لوٹنے والے دولہا کی دوبارہ دھرنے کی دھمکی کام کر گئی،
نکاح سے انکار کرکے رفو چکرہونے والی دلہنیا کے لواحقین نے دوسری بیٹی کا نکاح کرکے دولہا کو رام کرلیا واضح رہے کہ اتوار کے روز ماموں کانجن میں ایک28سالہ دولہاکےساتھ ہاتھ ہو گیاتھا،اسکی دلہنیا نے عین موقع پر نکاح پڑھنے سے انکار کرکے دولہا اور باراتیوں کو پریشان ومایوس کردیا تھا اوروہ چکمہ دیکر میرج ہال سے رفو چکر ہوگئی تھی جس پر دولہا نے براتیوں سمیت دلہن کے گھر کے باہر دھرنادے دیاتھا جو رات 12بجے ختم کرتے ہوئے شادی کے عوض لئے چار لاکھ روپے واپس نہ کرنے کی صورت میں اگلےروز دوبارہ دھرنا دینے کی دھمکی دی تھی تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز ماموں کانجن کے نواحی گاوں سے ایک 28سالہ نوجوان جمیل چدھڑ کی شادی ماموں کانجن کے علاقہ بستی حمید آباد کے شمیر بلوچ کی سوتیلی بیٹی سے طے تھی لیکن جب ودلہاسج دھج کر دھوم دھڑکا کر تے ہوئے باراتیوں کے ہمراہ میرج ہال پہنچا تو وہاں دلہن موجود تو تھی مگراس نے نکاح پڑھنے سے انکار کردیا اورچکمہ دیکر میرج ہال سے رفوچکر ہو گئی کافی دیر انتظار کے بعد دولہانےاحتجاجی طور پر باراتیوں سمیت دلہن کے پہنچ کرگلی میں دھرنا دے دیاجو رات12بجےیہ وارننگ دیتے ہوئے ختم کیا کہ اگر کل تک اسے اپنی بیٹی کا رشتہ یا شادی کے عوض لیا گیا چار لاکھ روپیہ واپس نہ دیا تووہ دوسرے دن دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ دوبارہ دلہن کے گھر کے باہر دھرنا دیگا اسطرح دولہا میاں کی یہ دھمکی کام کرگئی دونوں طرف کے وچولے بھی رشتہ طے کرانے کے عوض لی گئی فیس کی واپسی کے ڈر سے متحرک ہوگئے اور لڑکی والوں کو سمجھا بھجا کر اس بات پرآمادہ کرنے میں کامیاب ہوگئے کہ وہ اپنی دوسری بیٹی کانکاح دے دیں ورنہ انہیں بھی شادی کے عوض لی چارلاکھ کی رقم زیورات فرنیچر جو بھی دولہا نے ہی دیاتھا انہیں واپس کرنا پڑھے گا جس پردلہن کے لواحقین نے اپنی دوسری بیٹی کا نکاح جمیل سے کرکے اسے رخصت بھی کردیا اسطرح یہ بیل منڈھیر چڑھ گئی













